عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مشن کرم یوگی   

Posted On: 25 MAR 2021 12:29PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 25 مارچ / حکومت نے  سول سروسز میں صلاحیت سازی کے قومی پروگرام   ( این پی سی ایس سی بی ) کو 2 ستمبر ، 2020 ء کو منظوری دی تھی ، جس میں سول سروس کی صلاحیت سازی کے لئے  مندرجہ ذیل  ادارہ جاتی  فریم ورک  فراہم کیا گیا ہے ۔

  1. وزیر اعظم کی پبلک انسانی وسائل  کونسل ( پی ایم ایچ آر سی ) ؛
  2. کابینہ سکریٹریٹ  کا کوآرڈینیشن یونٹ ؛
  3. کیپسٹی  بلڈنگ کمیشن ؛
  4. اسپیشل  پرپز  وہیکل ( ایس پی وی ) ؛ اور
  5. پروگرام مینجمنٹ  اور  امدادی خدمات فراہم کرنے کے لئے پروگرام مینجمنٹ یونٹ ( پی ایم یو ) ۔

 

مشن کرم یوگی کا تکنیکی ڈجیٹل  لرننگ پلیٹ فارم     ، پری پروڈکشن   ( تجرباتی ) مرحلے میں  کام کرنے لگا ہے ، جس میں  مرکزی اور  دیگر تربیتی اداروں کے ذریعے  مختلف  طرز کے  لرننگ کورس   اَپ لوڈ کئے جا رہے ہیں ۔  وزارتوں اور محکموں سے  ، جو  اہم قومی فلیگ شپ پروگرام اور پروجیکٹ  نافذ کر رہے ہیں  ، اپنے پروگراموں اور پروجیکٹوں کے متعلق   ای – کنٹینٹ تیار کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔

  1. سول سروس اصلاحات اور صلاحیت سازی کے لئے کلیدی سمت  فراہم کرنا ؛
  2. سالانہ صلاحیت سازی کے منصوبوں کی تیاری ؛
  3. تربیتی اداروں پر  عملی  نگرانی کو مستحکم کرنا ؛
  4. کلاس لرننگ کے لئے بہترین مواد فراہم کرنے والا  ڈجیٹل لرننگ پلیٹ فارم فراہم کرنا ؛
  5. شہریوں پر مرکوز  خدمات کی موثر فراہمی کے لئے  تربیت یافتہ افرادی قوت کی بہتر دستیابی ؛
  6. پرسنل مینجمنٹ کی تربیت کے لئے  ڈاٹا پر مبنی  فیصلے کرنا ؛
  7. حکمرانی میں  شفافیت اور جوابدہی میں  اضافہ کرنا ۔

 

این پی سی ایس سی بی   کے علاوہ ، حکومت مندرجہ ذیل اسکیموں کو بھی نافذ کر رہی ہے :

  1. قومی اور ریاستی سطح پر تمام  سرکاری عہدیداروں  کی صلاحیت سازی کے مقصد سے  تمام اسکیموں کے لئے تربیت ؛
  2. غیر ملکوں میں  تربیت کے لئے  گھریلو فنڈنگ  ( ڈی ایف ایف ٹی ) اسکیم   بہترین بین الاقوامی اداروں میں  تربیتی کورسوں کے ذریعے  مختصر مدتی اور طویل مدتی  تربیت فراہم کرتی ہے ۔
  3. مرکزی تربیتی اداروں کے ذریعے سول سروینٹس کی  بنیادی اور مِڈ کیریئر ٹریننگ کے لئے فنڈنگ  کی اسکیم  ۔

یہ معلومات آج  شمال مشرقی خطے کی ترقی  کے وزیر مملکت  ( آزادانہ چارج )  ،  وزیر اعظم کے دفتر  ، عملے ، عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  راجیہ سبھا میں  ایک سوال کے تحریری  جواب میں فراہم کیں ۔

****************

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 25.03.2021  )

U. No. 3050

 



(Release ID: 1707695) Visitor Counter : 172


Read this release in: English , Marathi , Bengali , Punjabi