ریلوے کی وزارت

آئی آر سی ٹی سی ویب سائٹ سے ریونیو

Posted On: 24 MAR 2021 3:56PM by PIB Delhi

ریلوے، کامرس وصنعت اور صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ آئی آر سی ٹی سی ای ٹکٹنگ ویب سائٹ ہندوستانی ریلوے کو ریزروڈ ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ مسافروں کی بکنگ سے متعلق آئی آر سی ٹی سی ویب سائٹ کے ذریعے گزشتہ دوسال کے دوران جو مالیہ (رقم) حاصل کی گئی ہے وہ حسب ذیل ہے۔

 

سال

ٹکٹ کرایے کے طور پر جمع ہوئی رقم

(کروڑ روپے میں)

2018-19

32,070

2019-20

34,055

2020-21

فروری 2021 تک

14,915

ریلوے کسٹمر انٹرفیس کے اہم ایریاز کے لئے آئی ٹی بنیادی ڈھانچہ استعمال کرتا ہے۔غیر ریزروڈ ٹکٹس، غیر ریزروڈ ٹکنگ نظام (یو ٹی ایس) ایپلیکیشن پر بک کیے جاتے ہیں۔ ویگن رجسٹریشن فیس کرایے بھاڑے کے چارجز کے لئے کلکشن کے واسطے فریگٹ بھاڑہ ادا کرنےو الے گراہکوں کو ای ادائیگی کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

  • ادائیگی کے ذریعے کرائے بھاڑے کے چارجز سے جو کلکشن آیا اس میں کافی اضافہ ہوا۔ یہ پچھلے سال 20-2019 میں 76.16 فیصد تھا جو رواں مالی سال یعنی 21-2020 میں بڑھ کر 83.77 فیصد ہوگیا۔

.................

 

 ش ح، ح ا، ع ر

24-03-2021

                                                                                                                U-3002


(Release ID: 1707432) Visitor Counter : 97