کامرس اور صنعت کی وزارتہ
مربوط توانائی انتظام کاری نظام
Posted On:
24 MAR 2021 2:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 24 مارچ 2021: ریلوے، تجات و صنعت اور امورِ صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی کہ بھارتی ریلوے نے دس برسوں میں 41000 کروڑ روپئے کی کفایت کرنے کے ایک منصوبے(مشن 41 کے) کی رونمائی کی ہے۔ بھارتی ریلوے نے نومبر 2015 سے دسمبر 2020 تک، معمول کے مطابق کاروبار (بی اے یو) کے تحت 19981 کروڑ روپئے کی کفایت کی ہے۔
بھارتی ریلوے نے دسمبر 2023 تک اپنے براڈ گاج (بی جی) نیٹ ورک کو برق کاری سے آراستہ کرنے کے لئے ایک بڑے برق کاری پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ گذشتہ تین برسوں سے لے کر جاری سال کے دوران، 28.02.2021 تک (یعنی 2017۔18 سے 2020۔21 (28.02.2021))مجموعی طور پر 16744 آر کے ایم کی برق کاری کی جا چکی ہے ۔
****
ش ح ۔اب ن
U-3016
(Release ID: 1707424)
Visitor Counter : 113