کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندوستان نوفرلز کوسٹ اور مختلف حکمت عملی تیار کرنے پر توجہ دے رہا ہے: پیوش گوئل


خود کفالت، خود لچک اور پراعتماد ہندوستان دنیا کو اپنے ساتھ شامل کرے گا: مرکزی وزیر کا بیان

Posted On: 23 MAR 2021 2:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی23،مارچ2021

ریلوے، کامرس اور صنعت صارفین کے امور وخوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج کہا ہے کہ ہم ایک خود کفیل، خود لچک دار اور ایک خود کفیل ہندوستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔جو آنے والے دنوں میں دنیا کو اپنے ساتھ شامل کرے گا۔ انڈیا سروسز کانکلیو 2021 کی ورچولی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک نوفرلز کوسٹ تشکیل دینے پر غور کررہا ہے اور ایک مختلف حکمت عملی تشکیل دینے پر غور کررہا ہے، جو مثالی اور منفرد خواہش کے مطابق سامان اور خدمات تشکیل دینے میں مدد دے گا۔

انہوں نے ایک ایسے نئے ڈیجٹیلائزاڈ دنیا میں سروسز سائڈ پر اپنی مشغولیت میں شامل کرنے کے لئے ہندوستان کے ساتھ، ہندوستان کے ساتھ بات کرنے اور ہندوستان کے ساتھ دوڑنے کے لئے دنیا کو مدعو کیا، جو کووڈ نے سامنے لاکھڑا کی ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ سخت ترین لاک ڈاؤن کے باوجود ہندوستان نے اس مدت کے دوران دنیا کے لئے اپنے عزم کو پورا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہمیں آنے والے وقت میں اچھا کام کرنےمیں مدد ملے گی اور ہندوستان کو ایک قابل بھروسہ پارٹنر قائم کرنے میں مدد ملے گی جو دنیا کی خدمت کرنے کے لئے تیار اور خواہشمند ہے۔ کووڈ-19 بحران کو ایک موقع میں تبدیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے بینکنگ، مالی سیکٹر، کانکنی، زراعت، لیبر قوانین اور اپنی ایک کھلی معیشت میں اہم اصلاحات کی ہیں۔ وزیر اعظم کی رہنمائی میں ہندوستان فرنٹ سے یعنی سب سے آگے سے رہنمائی کررہا ہے۔ ہم نے کووڈ-19 کے بحران سے نمٹنے کے لئے اپنے بنیادی ڈھانچے میں زبردست ترقی کی ہے۔ جانچ کی صلاحیت سے لے کر سخت ترین لاک ڈاؤن نافذ کرنے تک ایسے پروڈکٹس تیار کئے ہیں، جو صرف درآمد کیے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کے مقابلے ہم اس سال اپنا 90 فیصد خدمات کا سامان برآمد کریں گے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ سروسز ہمارا مقابلہ جاتی فائدہ ہے۔ سروسز سیکٹر ہندوستان کی ایک اہم کامیاب داستان ہے۔ اس سیکٹر نے عالمی چیلنجز کے باوجود تیزی سے ترقی اور لچک دکھائی ہے۔ ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت سالانہ 200 ارب ڈالر کی معاشی قدر پیدا کرتی ہے، لیکن اسے ایک ٹریلین تک بڑھانے کی گنجائش ہے، بشرطیکہ ڈیجیٹل ٹکنالوجیاں پیدا وار بڑھانے، گوناگوں ومختلف سیکٹروں اور بچت کو ان لاک کرنے کے لئے استعمال کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل خدمات ایز آف لیونگ، ایز آف کنزیومر، اینگجمنٹ اور فوائد میں تعاون دیں گی۔

جناب گوئل نے کہا کہ کیونکہ عالمی تجارت زیادہ سے زیادہ خدمات، ڈیجیٹل اور ڈاٹا بیک اختراع کی طرف سے بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں ہندوستان ایک لاگت مقابلہ جاتی طریقے سے ڈیجیٹل ٹکنالوجیوں کے ساتھ دنیا کی وابستگی کو تقویت دینے میں اپنے رول کی پیشکش کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائبر سیکورٹی ایک اور شعبہ ہے، جہاں ہم نے اس پر کافی توجہ دی ہے۔ ڈیجیٹایزیشن میں ہندوستان کے لئے ایک شاندار راستہ تشکیل دینے کے لئے اختراع اور اپ گریشن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ہماری ڈیجیٹل ٹکنالوجی اور صلاحیت اور گنجائش کافی وسیع ہیں اور ہم مختلف پروڈکٹس اور کوسٹ (سستی) مقابلہ جاتی پر دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنے کی اپنی اہلیت کو ثابت کریں گے۔


...............................................................

 

                                                                                                                                                     ش ح، ح ا، ع ر

                                                                                                                U-2942




(Release ID: 1707240) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi