مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے نے ، مہاتما گاندھی کےاولین اُڈیشہ  کے دورے کے 100 سال پورے ہونے کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجراء کیا

Posted On: 23 MAR 2021 5:45PM by PIB Delhi

تعلیم ، مواصلات اور الیکٹرونک ، نیز معلوماتی ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے نے مہاتما گاندھی کے اولین اُڈیشہ کے دورے کے 100سال پورے ہونے کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجراء کیا۔ اس سلسلے میں اُڈیشہ کے شہر کٹک کے سوراج آشرم میں ایک عوامی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ اُڈیشہ کے شہر کٹک سے رکن پارلیمان جناب بھرتروہاری ماہتاب، حکومت اُڈیشہ میں  اُڑیہ زبان ، سیاحت اور ثقافت کے وزیر جناب جیوتی پرکاش پنی گرہی اور محکمہ ڈاک کے سینئر افسران نے اس تقریب میں شرکت کی۔

 

04.jpg

 

05.jpg

 

 

یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ ہندوستانی تاریخ کے ایک اہم واقعے کی یاد دلاتا ہے، جو کہ 23 مارچ 1921ء کو مہاتما گاندھی کااُڈیشہ کا پہلا دورہ  ہے۔ اس دورے نے عدم تعاون کی تحریک کو مستحکم کیا اور جدوجہد آزادی کے مقصد کو مزید مضبوط کیا۔ مہاتما گاندھی ک دورے کے دوران بہت بڑی تعداد میں نوجوانوں نے اس تحریک میں شمولیت کی ، جبکہ خواتین مستقل چرخہ  کاتتی رہی اور کھادی کے استعمال کے لئے تشہیر کرتی رہیں۔بیرون ملک کے کپڑوں کے استعمال کو متروک کردیا گیا۔مہاتما گاندھی کی شخصیت کا جادو ایسا تھا کہ اُڈیشہ پستی سے اُٹھ کر قومی تحریک میں شامل ہوگیا۔

تعلیم ، مواصلات اور الیکٹرونکس نیز معلوماتی ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہندوستان ‘‘آزادی کا اَمرُت مہوتسو’’منا رہا ہے۔اُڈیشہ کےلئے مہاتماگاندھی کے اولین دورے کے 100 سال پورے ہونے پر عام تقریبات کو منانا اس  تقریب کا ایک حصہ ہے، جس کے موقع پر ایک یادگاری ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں محکمہ ڈاک ، ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے اسی طرح کے اہم واقعات پر یادگاری ٹکٹ جاری کرے گا۔

جناب دھوترے نے ‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت’اقدام کی اہمیت کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا، جسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت کے تحت شروع کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے مختلف ریاستوں اور مرکز کے انتظام علاقوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے، جن میں مہاراشٹر اور اُڈیشہ، گوا اور جھارکھنڈ، دہلی اور سکم اور اسی طرح کی دوسری ریاستیں شامل ہیں۔ یہ اس لئے کیا گیا ہے کہ تاکہ یہ ریاستیں ایک دوسرے کی ثقافت ، زبان ،ادب، رقص آرٹ اور دیگر بہت سے پہلوؤں کا آپس میں تبادلہ کرسکیں۔ لازمی طورپر اس سے ہندوستان کو ایک قوم کے طورپر مستحکم کرنے میں مدد ملے گی اور آج کی تقریب یقینی طورپر اسی سمت میں ایک قدم ہے۔

آج جاری کردہ ڈا ک ٹکٹ ، نوجوانوں ، خواتین، انٹلی جنسیاں اور عام لوک کے لئے ایک جلا عطا کرنے والا ہے۔ آج کا معاشرہ اُن چیلنجوں کو شاید پوری طورپر نہ سمجھ پائے، جو سامراجی حکمرانی میں سینکڑوں برس پہلے معاشرے کو درپیش تھے۔

یادگاری ڈاک ٹکٹ کا پہلے دن کا کور کٹک میں سوراج آشرم کی نمائش کرتا ہے، جہاں مہاتما گاندھی نے 23 مارچ 1921 کو اُڈیشہ کے اپنے پہلے دورے کے دوران قیام  کیاتھا۔

یادگاری ڈاک ٹکٹ ، فرسٹ ڈے کور(ایف ڈی سی)اور معلومات کتابچہ فروخت کےلئے اُن 76ڈاک ٹکٹ کے بیورکس میں دستیاب ہوں گے، جو کہ ملک کے ہر کونے میں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ اسے ای-پوسٹ آفس کے ذریعے آن لائن بھی آرڈر کیا جاسکتا ہے۔

(Visit : https://www.epostoffice.gov.in/).

 

*************

 

ش ح۔اع ۔ ن ع

 (U: 2968)



(Release ID: 1707189) Visitor Counter : 152