کانکنی کی وزارت
جنوری 2021 کے دوران معدنیاتی پیداوار (عبوری)
प्रविष्टि तिथि:
18 MAR 2021 2:08PM by PIB Delhi
جنوری 2021 ماہ (بنیادی سال- 2011-12=100) کے لیے کانکنی و کھدائی سیکٹر کے معدنیاتی پیداوار کا اشاریہ 119.7 تھا، جو جنوری 2020 کی سطح کے مقابلے میں 3.7 فیصد کم تھا۔ اپریل- جنوری کی مدت کے لیے مجموعی اضافہ پچھلے سال کی مدت کے مقابلے میں (-) 10.4 فیصد رہا۔
جنوری 2021 میں معدنیاتی پیداوار کی سطح یہ رہی- کوئلہ737 لاکھ ٹن، لگنائٹ 37 لاکھ ٹن، قدرتی گیس (استعمال شدہ)2478 ملین کیوبک میٹر، پٹرولیم (خام) 26 لاکھ ٹن، باک سائٹ 1882 ہزار ٹن، کرومائٹ 471 ہزار ٹن، تانبا خام 10 ہزار ٹن، سونا92 کلو گرام، لوہاخام2014 لاکھ ٹن، سیشہ35 ہزار ٹن، میگنیزخام 270 ہزار ٹن، جستہ150 ہزار ٹن، چونا پتھر344 لاکھ ٹن، فاسفورائٹ141 ہزار ٹن، میگناسائٹ7 ہزار ٹن اور ہیراصفر کیرٹ۔
جنوری 2020 کے مقابلے جنوری 2021 کے دوران مثبت اضافہ ظاہر کرنے والی اہم معدنیاتی پیداوار میں یہ شامل ہیں۔ جستہ خام(9.6 فیصد)، فاسفیٹ(6.1فیصد)، کرومائٹ (5.7 فیصد)، چونا پتھر (2.5 فیصد) اور میگنیز خام (1.3 فیصد)۔ منفی اضافہ دکھانے والی دوسری اہم معدنیاتی پیداوار یہ ہیں۔ سونا ((-)42.5 فیصد)، تانبہ( (-) 19.8 فیصد)، لگنائٹ ((-) 17.8 فیصد)، باکسائٹ ((-) 13.6فیصد)، فولاد خام ((-) 6.6 فیصد)، پٹرولیم خام ((-) 4.6 فیصد)، سیشہ ((-) 2.5 فیصد)، قدرتی گیس (استعمال شدہ) ((-) 2.1 فیصد اور کوئلہ ((-) 1.8 فیصد)۔
*************
ش ح۔ ج ق۔ ت ع
U No. 2981
(रिलीज़ आईडी: 1707171)
आगंतुक पटल : 143