وزارت سیاحت

’’بھارت اور کورونا وائرس وبائی مرض: سیاحت کے شعبے سے وابستہ گھرانوں کے اقتصادی نقصانات اور بحالی کے لئے پالیسیاں‘‘ کے موضوع پر وزارت سیاحت کے ذریعہ مطالعہ

Posted On: 23 MAR 2021 3:23PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 23 مارچ 2021: وزیر مملکت برائے سیاحت و ثقافت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی کہ وزارت سیاحت نے نیشنل کونسل آف اپلائیڈ اکنامک ریسرچ (این سی اے ای آر) کو جنوری 2021 میں ’’بھارت اور کورونا وائرس وبائی مرض: سیاحت کے شعبے سے وابستہ گھرانوں کے اقتصادی نقصانات اور بحالی کے لئے پالیسیاں‘‘ کے موضوع پر ایک تحقیق کی ذمہ داری سونپی ہے۔

اس مطالعہ کے مقاصد مندرجہ ذیل ہیں:

  • شعبے کے لحاظ سے(یا صنعت کے لحاظ سے) مجموعی طور پر معیشت پر سیاحت سے متعلق سرگرمیوں کے راست اور غیر راست اثرات کا تعین کرنا، خصوصاً گھریلو آمدنی کے بارے میں، جسے مزید زمرہ بندی کرتے ہوئے رسمی اور غیر رسمی گھرانوں جیسے مختلف گھرانوں میں منقسم کیا جا سکتا ہے۔
  • سیاحت کے شعبہ پر کورونا وائرس وبائی مرض کے اثرات کی وجہ سے اقتصادی  اور گھریلو شعبے کی آمدنی اور ملازمت چلی جانے کے مجموعی نقصان کا تعین کرنا۔
  • گھریلو سیاحتی سرگرمیوں اور سیاحت سے وابستہ شعبوں کے آہستہ آہستہ کھولے جانے کے اثرات کا تخمینہ۔
  • مرحلہ وار طریقے سے بین الاقوامی سیاحت شروع کرنے کے ممکنہ اثرات کا تخمینہ
  • سیاحتی شعبے کو عمومی طور پر ، اور سیاحت سے وابستہ سرگرمیوں میں  شامل گھرانوں کو خصوصی طور پر راحت بہم پہنچانے کے لئے مناسب پالیسی اقدامات کی تجویز۔

این سی اے ای آر کی جانب سے رپورٹ کا انتظار ہے۔

 

****

 

ش ح ۔اب ن

U-2953


(Release ID: 1707077)
Read this release in: Marathi , Bengali , English