محنت اور روزگار کی وزارت

نوجوانوں میں روزگار

Posted On: 03 FEB 2021 4:33PM by PIB Delhi

ملازمت اور روزگاری سے متعلق وقفے وقفے سے کیا جانے والا سالانہ لیبرفورس سروے (پی ایل ایف ایس)کاسلسلہ 2017 سےجاری ہے۔ اعدادوشمار اور پروگراموں پر عمل آوری کی وزارت کے قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے ذریعہ یہ سروے کیا جاتا ہے۔19-2018کے پی ایل ایف ایس کے مطابق ملک میں 15سال کی عمر یا اس سے زیادہ کے لوگوں میں عام صورت حال (بنیادی +ذیلی) کی بنیاد پر تخمینا  بیروزگاری کی شرح  پانچ اعشاریہ آٹھ فیصدہے۔ اس سلسلے کی رپورٹ اعدادوشمار اور پروگراموں پر عمل آوری کی وزارت کی ویب سائٹ (https://www.mospi.nic.in) پردستیاب ہے۔

کورونا وائرس (کووڈ 19) کے دنیابھرمیں پھیلنےاور اس کے بعدلاک ڈاؤن نے ہندوستان سمیت پوری دنیا کی معیشت کو متاثر کیا۔کووڈ 19 کے نتیجہ میں نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کی ایک بڑی تعداد اپنے آبائی گھروں کولوٹنے پرمجبور ہوئیں۔حکومت نے آتم نربھربھارت کی وکالت کی۔آتم نربھربھارت معیشت، انفرااسٹرکچر، سسٹم،متحرک ڈیموگرافی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی مانگ پر مبنی ہے۔

پردھان منتری غریب کلیان یوجنا (پی ایم جی کے وائی)کے تحت نے امپلائز پراوڈینٹ فنڈ (ای پی ایف) کے تحت آجر اور مزدور دونوں کے بارہ ،بارہ فیصدحصہ داری حکومت ہندنے اپنی طرف سے کی۔یہ اجرت کی مجموعی طور پر 24 فیصدرقم ہے۔مارچ 2020 سے اگست 2020 تک یہ مدد ان اداروں کے لیے کی گئی جہاں 100 مزدوروں میں سے 90فیصد کی آمدنی 15 ہزارروپے سے کم ہے۔پی ایم جی کے وائی اسکیم کے تحت 38.28لاکھ مجاز مزدوروں کے ای پی ایف کے کھاتوں میں 2567.66کروڑ روپے جمع کرائے گئے۔

اٹل بیمت ویکتی کلیان یوجنا کے تحت ملازمین کے سرکاری انشورنس کارپوریشن کی طرف سے جو بیروزگاری بھتہ دیاجاتا ہے اسے اوسط اجرت کی 25 فیصد سے بڑھا کر 50فیصد کردیا گیاجو 90 دنوں تک کے لیے قابل ادا ہے۔ اس میں فائدہ اٹھانے کے لیے مجاز ہونے کی شرط میں نرمی کی گئی تھی۔مرکز کی اعانت والی اسکیموں اور سینٹرل سیکٹر کی اسکیموں  کے تحت ڈی بی ٹی کی ادائیگیاں بھی مستفید ہونے والوں کے بینک کھاتوں میں براہ راست منتقل کی گئیں۔

آتم نربھربھارت روزگار یوجنا اسکیم یکم اکتوبر 2020 کو شروع کی گئی تھی۔اس اسکیم سے مختلف سیکٹروں، صنعتوں کے آجروں پر مالی بوجھ میں کمی آئی۔کووڈ 19 کی وجہ سے نقل مکانی کرکےاپنے گھروں کو لوٹنے والے مزدوروں کے لیے روزگار کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے حکومت ہند نے 20 جون 2020 کو غریب کلیان روزگار ابھیان شروع کیا تھا۔

حکومت نے بنیادی ساختیاتی لاجسٹک کو مضبوط بنانے، صلاحیت سازی کوبڑھانے اور زراعت، ماہی گیری اور ڈبہ بندخوراک تیارکرنے  کے شعبوں میں انتظامی اصلاحات کے لیے متعدد اقدامات کا اعلان کیا۔حکومت کی طرف سے پی ایم سواندھی اسکیم شروع کی گئی تاکہ خوانچہ فروشوں کو پھرسے کاروبار شروع کرنے کاموقع مل سکے۔ تقریبا پچاس لاکھ خوانچہ فروشوں کوایک سالہ معیاد کے لیے کارگزارپونجی کے لیے 10 ہزار روپے تک کا  قرض فراہم کیا گیا۔

یہ اطلاع محنت اور روزگار کے آزادانہ چارج والے وزیرمملکت جناب سنتوش کمار گینگوارنے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

*******

ش ح- ع س- ج ا

 (U: 2931)

 



(Release ID: 1706880) Visitor Counter : 116