وزارت خزانہ

فروری 2021 تک اٹل پنشن یوجنا کے تحت 57078.22 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے

Posted On: 22 MAR 2021 3:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی22،مارچ2021

خزانہ اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے اٹل پنشن یوجنا کے تحت فروری 2021 تک 57078.22 لاکھ روپے کا مشترکہ کنٹری بوشن کیا۔

مزید تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹل پنشن یوجنا حکومت کی ایک اسکیم ہے جو 9 مئی 2015 میں شروع کی گئی تھی اور پھر پہلی جون 2015 میں چالو ہوگئی تھی۔ یہ ایسے سبھی 18 سے 40 سال کی عمر کے تمام بھارتی شہریوں کے لئے ہے جن کے کسی بینک یا ڈاک خانہ میں سیونگ (بچت) بینک کھاتے ہیں۔ اس اسکیم کا فائدہ سبسکرائبرس کو اس وقت ہوگا جب وہ 60 سال کی عمر تک پہنچیں گے۔ اس اسکیم کے تحت پانچ پنشن پلان سیلپ ہیں جن میں ایک ہزار روپے، دو ہزار روپے، تین ہزار روپے، چار ہزار روپے اور پانچ ہزار روپے حکومت ہند کی طرف سے 60 سال کی عمر تک پہنچنے پر اس پنشن پلان کی گارنٹی دی گئی ہے۔ سبسکرائبر کے مرنے پر حکومت ہند کی طرف سے اسی پنشن کی ضمانت جیون ساتھی کو دی گئی ہے۔دونوں سبسکرائبر اور میاں یا بیوی کے مرنے کی صورت میں مکمل پنشن کورپس کی واپسی  اسے دی جائے گی، جس کو اس کے لئے نامزد کیاگیا ہے۔

وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ مرکزی حکومت کل کنٹری بوشن یا ایک ہزار روپے سالانہ کا 50 فیصد مشترکہ کنٹری بوٹ کرے گی جو کہ ان سبسکرائبرس کے لیے کم ہے جو پہلی جون 2015 سے 31 مارچ 2016 کی مدت کے دوران اس اسکیم میں شامل ہوئے ہیں اور جو کسی قانونی سماجی سیکورٹی اسکیم کے ممبر نہیں ہیں۔

...............................................................

 

     ش ح، ح ا، ع ر

                                                                                                                U-2884



(Release ID: 1706785) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Punjabi , Telugu