سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
رجسٹرڈ گاڑی اسکریپنگ سہولت کے قیام کے لئے مسوداتی ضابطے نوٹیفائی کئے گئے
Posted On:
18 MAR 2021 10:10PM by PIB Delhi
روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہ کی وزارت نے رجسٹرڈ گاڑی اسکریپنگ سہولت (آر وی ایس ایف)قائم کرنے لئے مسوداتی ضابطے نوٹیفائی کئے ہیں۔ اس ضابطے میں آر وی ایس ایف قائم کرنا ، اختیار دینا اور آر وی ایس ایف چلانے کے لئے طورطریقے طے کئے گئے ہیں۔ اس کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:
- ان آر وی ایس ایف کو واہن ڈیٹا بیس تک رسائی فراہم کی جائے گی اور گاڑی کی اسکریپنگ سے متعلق اندراج کرنے اور اسکریپنگ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کےلئے مجاز بنایا جائے گا۔
- کسی گاڑی کی اسکریپنگ سے پہلے چوری یا غیر قانونی سرگرمی میں شامل گاڑی کی تصدیق کے لئے نیشنل کرائم ریکارد بیورو(این سی آر بی) اور پولس ڈیٹا بیس تک بھی دیگر طریقے سے رسائی فراہم کی جائے گی۔
- اس ضابطے میں آر وی ایس ایف کے قیام کے لئے کسی قانونی ادارے کے ذریعے تعمیل کی جانے والی تکنیکی ضروریات اور طور طریقے کا ذکر کیا گیا ہے۔
- حکومت ہند سنگل ونڈوکلیئرنس کے لئے ایک پورٹل تیار کرے گی، جس پر درخواست گزار دستاویزوں اور فیس کے ساتھ درخواست جمع کرا سکیں گے۔ریاستی ؍مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومتیں اس تجویز کو متعینہ مدت یعنی 60 دنوں میں منظوری دیں گی۔
- آر وی ایس ایف کے رجسٹریشن ، تجزیہ اور آڈٹ کے لئے درخواست جمع کرانے کے عمل کو آسان ، شفاف اور مقررہ مدت کے مطابق بنائے جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
- آر وی ایس ایف کو ‘واہن’ڈیٹا بیس تک محفوظ رسائی کے لئے سائبر سیکورٹی سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔ آر وی ایس ایف کا رجسٹریشن 10 سال کی ابتدائی مدت کے لئے قابل اطلاق ہوگا اور بعد میں دس سال کے لئے اس کی تجدید کاری کرانی ہوگی۔
- کام کی مدت ختم ہوچکی گاڑیوں(ای ایل وی)کی آلودگی سے پاک ، خطرے سے پاک اور برباد کرنے کے لئے سند یافتہ آلات کی ضرورت کے علاوہ آر وی ایس ایف کو اس قسم کے کام کےلئے متعلقہ صحت اور سیکورٹی کے قانون ؍ضابطے اور ماحولیات معیاروں کے ساتھ ماحولیات، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت اور مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ؍ ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ کے ذریعے طے کردہ ضابطوں کی تعمیل کرنی ہوگی۔
- اگر آر وی ایس ایف میں خطرناک کچرے (جیسے ای-کچرا، بیٹری یا ریئرارتھ میٹلز )کی ری سائیکلنگ کےلئے مناسب صلاحیت نہیں ہے تو ایسے مواد کو مجاز ری سائیکلر وں کو قانونی طریقے سے فروخت کیا جاسکتا ہے۔
- گاڑیوں کے مالک ؍نمائندہ سے موصول بنیادی کاغذات اور گاڑی کے ریکارڈ کی تصدیق کے بعد آر وی ایس ایف‘گاڑی جمع کئے جانے کا سرٹیفکیٹ’جاری کرتا ہے، جس کا استعمال نئی گاڑی خریدنے کےلئے رعایتی رقم اور فائدہ حاصل کرنے کےلئے کیا جاسکتا ہے۔
- آر وی ایس ایف ‘گاڑی اسکریپنگ سرٹیفکیٹ ’جاری ہونے کی تاریخ سے 6 مہینے کی مدت کے لئے چیسس نمبر کے کٹے ہوئے حصے کو محفوظ رکھے گا اور آڈٹ کے دوران ریکارڈ اور معائنہ کے لئے تمام کاغذات کی ایک کاپی محفوظ رکھے گا۔
ان مسوداتی ضابطوں کی اشاعت کی تاریخ سے 30 دنوں کے اندر اِن پر اعتراض اور مشورے طلب کئے گئے ہیں۔
*************
ش ح۔ق ت ۔ ن ع
(U: 2872)
(Release ID: 1706551)