سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہ کی وزارت  نے سی ای آر ٹی-اِن کے الرٹ کا جواب دیا، ٹرانسپورٹ  سیکٹر کی تنظیموں سے سائبر دراندازی کے خلاف آئی ٹی سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لئے کہا

Posted On: 21 MAR 2021 8:37PM by PIB Delhi

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہ کی وزارت کو سی ای آر ٹی –اِن کی طرف سے الرٹ کیا گیا ہے کہ ہندوستانی ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بدنیتی پر مبنی دراندازی کی کوششیں کی جاسکتی ہیں۔ وزارت نے ٹرانسپورٹ سیکٹر کے تحت کام کرنے والے محکموں اور تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ اپنے بنیادی ڈھانچے کی سیکورٹی کو مضبوط بنائیں۔

اس کے مدنظر این آئی سی، این ایچ اے آئی، این ایچ آئی ڈی سی ایل، آئی آر سی، آئی اے ایچ ای، ریاستی پی ڈبلیوڈی، ٹیسٹنگ ایجنسیوں اور آٹوموبائل بنانے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سی ای آر ٹی –اِن سے سند یافتہ ایجنسیوں کے ذریعے تسلسل کی بنیاد پر پورے آئی ٹی سسٹم کی سیکورٹی آڈٹ کروائیں اور ان کی تجویزوں پر مبنی تمام ضروری قدم اٹھائیں۔آڈٹ رپورٹ اور اے اٹی آر وزارت میں لگاتار جمع کرائی جائے گی۔

 

*************

 

ش ح۔ق ت ۔ ن ع

 

(U: 2858)


(Release ID: 1706538) Visitor Counter : 204


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi