کامرس اور صنعت کی وزارتہ

صنعتی املاک پر بھارت-جاپان کے درمیان تعاون سے متعلق مفاہمت نامے کے تحت چوتھی جائزہ میٹنگ کا انعقاد


دونوں فریقوں نے پائلٹ پٹینٹ پروسکیوشن ہائی وے(پی پی ایچ) پروگرام کے تحت ایک دوسرے کے دفاتر کو اہل آئی ایس اے/آئی پی ای اےکے طور پر آپسی مفادات میں کام کرنے کو منظوری دینے پر رضامندی ظاہر کی

Posted On: 19 MAR 2021 2:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی: 19،مارچ، 2021:تجارت اور صنعت کی وزارت کے کاروبار اور داخلی تجارت کو فروغ دینے کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) اور جاپان کی معیشت، کاروبار اور صنعت کی وزارت (اس کے بعد انہیں وزارتوں کے طور پر حوالہ دیاجائیگا)کے جاپان پیٹنٹ آفس (جے پی او) نے 12مارچ 2021 کو ایک ورچوول پلیٹ فارم کے ذریعے صنعتی املاک پر باہمی اشتراک وتعاون کے مفاہمت نامے کے تحت چوتھی جائزہ میٹنگ منعقد کی۔

میٹنگ کے پہلے مرحلے کی میٹنگ کی مشترکہ صدارت ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری ڈاکٹر گروپرساد مہاپاترا اور جے پی او کے کمشنرجناب توشیہیدے کسوتنی کے ذریعے کی گئی جس میں پائلٹ پیٹنٹ پروسکیوشن ہائی (پی پی ایچ) پروگرام کے پہلے برس کا جائزہ لیا گیا اور دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے دفاتر کو آپسی مفادات کے اہل آئی ایس اے / آئی پی ای اے کے طور پر منظوری دینے پر رضامندی ظاہر کی۔ میٹنگ کے دوسرے مرحلے کی مشترکہ صدارت ڈی پی آئی آئی ٹی کے جوائنٹ سکریٹری جناب رویندر اور جناب توشیہیدے کسوتنی کے ذریعے کی گئی۔

وزارتوں نے صنعتی املاک پر تعاون سے متعلق میمورنڈم  (ایم او سی)  کے تحت پیش رفت اور ایم او سی پر مبنی بھارت کے پیٹنٹ، ڈیزائن اور ٹریڈ مارک کنٹرولر جنرل (سی جی پی ڈی ٹی ایم) اور جے پی او (اس کے بعد سے انہیں دفاتر کے طور پر حوالہ دیاجائیگا) کے درمیان ایکشن پلان کا جائزہ لیا اور مستقبل کے تعاون کیلئے دونوں دفاتر کے درمیان اشتراک  وتعاون کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے خیالات کی توثیق کی۔

وزارتوں نے آئی پی کے نفاذ کو مستحکم کرنے، صلاحیت سازی میں اضافہ کرنے، آئی پی بیداری بڑھانے اور اہداف کو بڑھاوا دینے کیلئے اختراع کو فروغ دینے کی اہمیت کو تسلیم کیا۔

ڈی پی آئی آئی ٹی نے پچھلی میٹنگ کے بعد بھارت سے آنے والے زیر تربیت افراد کا استقبال کرنے کیلئے تربیتی پروگرام منعقد کرنے میں تعاون کیلئے جے پی او کی تعریف کی اور جے پی او نے بھارتی اسٹیک ہولڈرس کیلئے تربیتی پروگرام کے انعقاد کو جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کی۔

صنعتی جائیداد کے طور پرصنعتی ڈیزائن کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے وزارتوں نے ٹیکنالوجی ڈیزائن تعلیم میں اشتراک جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کی۔

دونوں فریقوں نے یکم جولائی 2021 سے پی سی ٹی کے تحت اہل آئی ایس اے/ آئی پی ای اے کے طور پر آپسی مفادات کے ایکشن پلان پر کام کاج شروع کرنے پر اپنی رضامندی ظاہر کی۔وزارتوں نے ضرورت ہونے پر آسان اور مناسب آپریشن کے لئے ماہرین کی ایک میٹنگ منعقد کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔

انہوں نے جاپان- بھارت  پیٹنٹ پروسکیوشن  ہائی وے (پی پی ایچ) پائلٹ پروگرام کے ایکشن پلان پر گفتگو کرنے کیلئے سال میں کم سے کم ایک بار ماہرین کی ایک میٹنگ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے پیٹنٹ ماہرین کے اطلاعات کے تبادلے کے پروگرام کو جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کی تاکہ پیٹنٹ کی جانچ کے طریقہ کار کی آپسی مفاہمت کو مزید بڑھایا جاسکے۔ انہوں نے آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی کے سلسلے میں اقدامات پر اطلاعات اور تجربات کے تبادلے کیلئے دفاتر کے درمیان سال میں ایک مرتبہ آئی ٹی ماہرین کی ٹیم کی میٹنگ منعقد کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

 

 

----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 2769



(Release ID: 1706236) Visitor Counter : 144


Read this release in: Punjabi , English , Hindi , Bengali