امور داخلہ کی وزارت

اُمور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کے 82ویں یوم تاسیس کی پریڈ میں سلامی لی


نتیا نند رائے نے سی آر پی ایف اہل کاروں کی کورونا جانبازوں کے طور پر نبھائے گئے رول کی ستائش کی

‘‘سی آر پی ایف نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے قابل ذکر کام کیا ہے: نتیا نند رائے

Posted On: 19 MAR 2021 3:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی: 19،مارچ، 2021:سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے اپنی 82ویں سال گرہ کو پورے جوش وخروش اور جشن کے ساتھ منایا، انہوں نے اس موقع کو خاص بنانے کیلئے گروگرام کے سی آرپی ایف اکیڈمی ایک پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ اُمور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے پریڈ کی سلامی لی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کووڈ-19 وبا کے خلاف لڑائی میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی کورونا جانبازوں کے طور پر نبھائے گئے رول کی تعریف کی۔ انہوں نے 80 ہزار سی آر پی ایف اہلکاروں کے ذریعے سماج کی خدمت کیلئے بے لوث جذبے کے ساتھ کیے گئے اعضا کے عطیے کی بھی ستائش کی۔ اس کے علاوہ فطری جانبازوں کے طور پر لگائے گئے 25 لاکھ پودوں اور دویانگوں (معذور افراد) کو بااختیار بنانے کیلئے مرکزی کیندر کے قیام میں اہم کردار

ادا کرنے کیلئے بھی ان کی تعریف کی کیوں کہ وہ دہشت گردی ،عسکریت پسندی، بائیں بازو کی انتہاپسندی، فساد پر قابو پانے میں ریپڈ ایکشن فورس کے فرائض، امن وامان، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بحالی اور قدرتی آفات کے بندوبست جیسے شدید اندرونی چیلنجوں سے مؤثر انداز میں نمٹنے میں مساوی ذمہ داریوں کی مالک ہیں۔

مختلف شعبوں میں غیرمعمولی حصولیابیوں کیلئے بہادری کے میڈل اور ٹرافیاں عطا کرتے ہوئےجناب رائے نے اپنے خطاب میں سی آر پی ایف اہلکاروں اور ان کے کنبے کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اس موقع پر سبھی شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ملک کی ایکتا، سالمیت اور اتحاد کو بنائے رکھنے میں ان کے غیرمعمولی تعاون کو سلام کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خدمت اور وفاداری کا جذبہ سی آر پی ایف کے کام کرنے کے کلچر میں شامل ہے۔

 

اپنے خطاب میں سی آرپی ایف کے ڈائرکٹر جنرل (ڈی جی) جناب کلدیپ سنگھ نے وزیر موصوف کے پروگرام میں شامل ہونے کیلئے شکریہ ادا کیا۔ ڈائرکٹر جنرل نے فورس کے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کیلئے اپنی نیک خواہشات پیش کی اور بھروسہ دلایا کہ ریزرو فورس پوری لگن اور جذبے کے ساتھ ملک کی خدمت کرتی رہے گی۔

اس تقریب میں سی آر پی ایف کی اسپورٹس ٹیم، ملکھمب ٹیم اور خواتین ڈیئرڈیولس کے ذریعے موٹربائک اسٹنٹ کے جاذب نظر پرفارمنس پیش کیے گئے۔

آج ہی کے دن 1950 میں سی آر پی ایف ایکٹ لاگو ہونے کے بعد اس وقت کے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے سی آر پی ایف کو اس کا رنگ اور موجودہ نام دیا تھا۔ سی آر پی ایف کا سال 1939 میں کراؤن نمائندہ پولیس کے طور پر تشکیل عمل میں آیا تھا۔

***

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 2767



(Release ID: 1706219) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Malayalam