خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

کام کی جگہ پر خواتین کی جنسی ہراسانی سے تحفظ

Posted On: 18 MAR 2021 3:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 18 مارچ : حکومت نے "کام کی جگہ پر خواتین کی جنسی ہراسانی (روک تھام، ممانعت اور ازالہ) قانون، 2013" (ایس ایچ قانون) نافذ کیا ہے جس کا مقصد کام کی جگہ پر خواتین کو جنسی ہراسانی سے تحفظ فراہم کرنا ہے اور اس سے متعلق شکایات کی روک تھام اور ان کے ازالہ کرنا ۔ اس قانون میں تمام خواتین کا قطع نظر ان کی عمر، ملازمت کی حیثیت یا کام کی نوعیت  احاطہ کیا گیا ہے، چاہے وہ سرکاری یا نجی، منظم یا غیر منظم شعبے میں کام کریں۔

اس قانون کے تحت سرکاری یا نجی کام کے تمام مقامات کے آجروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ جنسی ہراسانی سے پاک ایک محفوظ کام کا ماحول فراہم کریں، جس کے تحت ہر آجر کو داخلی کمیٹی (آئی سی) تشکیل دینے کا پابند کیا گیا ہے جہاں ملازمین / کارکنوں کی تعداد دس سے زیادہ ہے۔ اسی طرح، موزوں حکومت ہر ضلع میں مقامی کمیٹی (ایل سی) تشکیل دینے کی مجاز ہے کہ وہ دس سے کم کارکنوں والی تنظیموں سے شکایات وصول کریں یا آیا یہ شکایت خود آجر کے خلاف ہے۔

یہ معلومات مرکزی وزیر برائے ترقی خواتین و اطفال محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح۔ ع ا۔ م ف

U. No. 2741

 



(Release ID: 1705949) Visitor Counter : 133