نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
فٹ انڈیا موومنٹ کا مشن رویے میں تبدیلیاں لانا ہے اور ایک زیادہ سرگرم ومتحرک جسمانی طرز زندگی کی سمت پیش قدمی کرنا ہے: کرن رجیجو
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 MAR 2021 2:29PM by PIB Delhi
فٹ انڈیا موومنٹ 28 اگست 2019 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شروع کی تھی، جس کا مقصد ہماری روزانہ کی زندگیوں میں ایک اٹوٹ حصے کو فٹنس بنانا ہے۔ فٹ انڈیا موومنٹ کا مشن رویے میں تبدیلیاں لانا ہے اور ایک زیادہ سرگرم ومتحرک جسمانی طرز زندگی کی سمت پیش قدمی کرنا ہے۔ اس مشن کو حاصل کرنے کے لئے یہ وزارت بہت سے اقدامات کررہی ہے اور اس نے حسب ذیل مقاصد حاصل کرنے کے لئے بہت سے ایونٹس کا اہتمام کیا ہے۔
- فٹنس کو آسانی سے فن سے اور نڈر ہوکر فروغ دینا۔
- فٹنس کے بارے میں بیداری پھیلانا اور ایسی مختلف فزیکل سرگرمیوں کو پھیلانا جو کہ فوکس مہم کے ذریعے فٹنس کو فروغ دیتا ہے۔
- دیسی کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرنا۔
- فٹنس کو ایسا بنانا جس سے وہ اسکول، کالجز، یونیورسٹی، پنچایت گاؤں تک پہنچے۔
- ذاتی طور پر فٹنس کی کہانیوں کی حصہ داری اور اسے دوسروں تک پہنچانے کے لئے حوصلہ افزائی کرنا، معلومات دوسروں تک دستیاب کرانا اور بیداری مہم کے لئے ہندوستان کے عوام کے لئے ایک پلیٹ فارم تیار کرنا شامل ہے۔
یہ وزارت مختلف سرگرمیوں کے ذریعے فٹنس کے بارے میں سرگرمی کے ساتھ بیداری پھیلا رہی ہے۔ وزارت مختلف شراکت داروں کے اشتراک سے مختلف سرگرمیاں اور مہم کے ذریعے فٹنس کے بارے میں بیداری پھیلا رہی ہے۔ فٹ انڈیا بہتر نیز پلاگ رن، اسکول سرٹیفکیشن سسٹم، یوتھ کلب سرٹیفکیشن سسٹم، اسکول ویک سیلیبریشن، سائیکلوتھون، یوگاڈے سیلبریشن: فری ڈم رن لاک ڈاؤن کے دوران ایکٹو ڈے سیریز چمپئن ٹاکس ڈائیلاگ سیریز، دیسی نوعیت کے کھیل کود سیریز ، فٹ انڈیا تھیمیٹک مہم اور پربھات فیریز کے زمروں میں آن لائن، آف لائن سرگرمیوں کے تحت اس وزارت کے ذریعے اہم سرگرمیاں شروع کی گئیں۔ مزید یہ کہ مختلف عمر کے گروپوں کے لئے فٹ انڈیا ریج ایپروپریٹ فٹنس پروٹوکولز بھی متعارف کرائے گئے۔
فٹ انڈیا موومنٹ ایک عوامی موومنٹ (تحریک) ہے، جس میں ہر شہری ایک شراکت دار ہے۔ فٹ انڈیا پورٹل پر ایک نظام بھی تیار کیاگیا ہے، جہاں لوگ رضاکارانہ طور پر آگے آسکتے ہیں اور اس تحریک کا ایک حصہ بن سکتے ہیں۔ البتہ فٹ انڈیا مشن کا پیغام پھیلانے کے لئے اور ملک کے ہر حصے اور کونے میں لوگوں تک پہنچنے کے لئے کچھ نمایاں شخصیتوں، فٹنس ان فلوٹیرس اور فٹنس پروموٹرس کی فٹ انڈیا آئیکون چمپئنز اور سفرا وغیرہ کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے۔
فٹ انڈیا کے طور پر کچھ سلبریشن (نمایاں شخصیتوں) کی بھی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں انل کپور، محترمہ شلپا شیٹی، شاہدکپور، وی جموال، رن وجے سنگھ، چیتن بھگت وغیرہ شامل ہیں۔
..................
ش ح، ح ا، ع ر
U-2749
(ریلیز آئی ڈی: 1705941)
وزیٹر کاؤنٹر : 154