شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

حکومت نے آتم نربھر بھارت پیکیج کے تحت شمال مشرق کی 8 ریاستوں کے لئے 200 کروڑ روپئے فی ریاست کے حساب سے طے کئے ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 18 MAR 2021 4:06PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  18ارچ 2021 ۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ 12 اکتوبر 2020 کو اعلان شدہ آتم نربھر بھارت پیکیج میں حکومت نے شمال مشرق کی آٹھ ریاستوں کے لئے سرمایہ جاتی اخراجات میں اضافہ کے تحت ریاستوں کے لئے خصوصی سود سے پاک 50 سالہ قرض کے طور پر ہر ریاست کے لئے 200 کروڑ روپئے طے کئے ہیں۔ راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں انھوں نے آج کہا کہ بھارت سرکار نے بالترتیب 13 مئی 2020 سے 17 مئی 2020، 12 اکتوبر 2020 اور 12 نومبر 2020 کو آتم نربھر بھارت پیکیج (اے این بی) 1.0، 2.0 اور 3.0 کا اعلان کیا ہے۔

آتم نربھر بھارت پیکیج میں کووڈ-19 سے لڑنے اور ملک کو خودکفیل بنانے کے مقصد سے اعلان شدہ متعدد طویل مدتی اسکیموں / پروگراموں / پالیسیوں  کو شامل کیا گیا ہے۔ آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت پیکیج / اسکیموں کا شمال مشرقی خطے سمیت پورے ملک میں نفاذ ہوتا ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2736

 



(Release ID: 1705932) Visitor Counter : 141