خلا ء کا محکمہ

گگن یان پروگرام کے تحت خلا میں انسانوں کو بھیجنا شامل: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 18 MAR 2021 4:04PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  18ارچ 2021 ۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ گگن یان پروگرام میں، خلا میں انسانوں کو بھیجنا شامل ہے۔ آج ایک سوال کے جواب میں راجیہ سبھا میں میز پر رکھے گئے ایک بیان میں وزیر موصوف نے کہا کہ گگن یان پروگرام کا مقصد ایک بھارتی لانچ وہیکل میں لو ارتھ آربٹ (ایل ای او) تک انسانوں کو بھیجنے اور انھیں بحفاظت زمین پر واپس لانے کی اہلیت کی نمائش (اظہار) کرنا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ اِسرو کو خلائی گاڑی کو لانچ کرنے، اسپیس کرافٹ بندوبست اور زمینی بنیادی ڈھانچہ وغیرہ کے حوالے سے تکنیکی شعبوں میں وسیع تجربہ ہے اور اس نے عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے موجودہ نظامات کی ہیومن ریٹنگ کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کو اس بات کا فخر حاصل ہے کہ متعدد بھارتی سائنس داں بین الاقوامی اداروں کے ساتھ اشتراک سے قابل ذکر کام کررہے ہیں اور اگر ان کے خصوصی تجربات سے فائدہ اٹھانے کی کوئی تجویز آتی ہے تو بھارت سرکار یقیناً ایسی کسی تجویز پر مثبت انداز میں غور کرے گی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2732

 



(Release ID: 1705931) Visitor Counter : 112