ریلوے کی وزارت

جناب پیوش گوئل نے ریلوے اسٹیشنوں پر از سر نو ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا


گاندھی نگر اور حبیب گنج ریلوے اسٹیشنوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

پورے بھارت میں ریلوے اسٹیشنوں کی از سر نو ترقی  وزارت ریل کا ترجیحی ایجنڈا ہے: جناب گوئل

123اسٹیشنوں کی از سر نو ترقی کا کام جاری

Posted On: 17 MAR 2021 6:57PM by PIB Delhi

پورے بھارت میں ریلوے اسٹیشنوں کی از سر نو ترقی حکومت ہند کے ہندوستانی ریلوے کا ترجیحی ایجنڈا ہے۔ حکومت پی پی پی پروجیکٹ کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کی حصے داری کے ساتھ پوری طاقت سے اس ایجنڈے پر عمل کررہی ہے۔

اس ایجنڈے کے حصے کے طورپر 130 اسٹیشنوں پر از سر نو ترقی کا کام جاری ہے۔ ان میں سے 63 اسٹیشنوں پر آئی آر ایس ڈی سی اور 60 اسٹیشنوں پر آر ایل ڈی اے کام کررہی ہے۔موجودہ تخمینوں کے مطابق ریئل اسٹیٹ  ڈیولپمنٹ کے ساتھ 123 اسٹیشنوں کی از سر نو ترقی کے لئے تقریباً کل 50 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ  کاری کی ضرورت ہے۔

ریلوے ، کامرس اور صنعت اورامور صارفین ، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے حبیب گنج اور گاندھی نگر ریلوے اسٹیشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔وزیر موصوف نے ان ریلوے اسٹیشنوں پر ہوائی اڈوں کی سطح کی سہولیات تیار کرنے کےلئے کئے جانے والے کام اور ملٹی ماڈل ہب اور کاروباری ترقی کے ساتھ شہری ترقی کا تال میل بیٹھانے کےلئے تعریف کی۔

جائزہ کے دوران وزیر موصوف نے اسٹیشن کی ترقی ، از سر نو ترقی کے آئندہ پروجیکٹوں کےلئے اپنے قیمتی مشورے بھی دیئے۔  انہوں نے صلاح دی کہ انڈین ریلوے کے اسٹیشنوں کی از سر نو ترقی کے پروجیکٹ کے تحت اسٹیشنوں کی از سر نو ترقی کے دوران حاصل کردہ سبق کو آئندہ پروجیکٹوں کے ڈیزائن ؍تعمیر کے دوران ذہن میں رکھا جانا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیسے جیسے ہم آگے بڑھ رہے ہیں، اسٹیشن خوبصورت نظر آنے کے ساتھ ساتھ ہمیں بہتر اشیاء کے استعمال کی کوشش کرنی چاہئے۔

حبیب گنج ریلوے اسٹیشن ہندوستانی ریلوے کا وہ اسٹیشن ہے، جس کی از سر نو ترقی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ (پی پی پی)کے تحت کی جارہی ہے۔اس اسٹیشن کی از سر نو ترقی آئی آر ایس ڈی سی کے ذریعے کی جارہی ہے۔پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد اسٹیشن پر ‘آمد اور روانگی کی بنیاد پر مسافروں کی علیحدگی ’کی سہولت ہوگی، جس سے پلیٹ فارم اور کانکورس پر بھیڑ میں کمی آئے گی اور آمدو رفت میں سہولت ہوگی۔اسٹیشن کے پلیٹ فارم، کانکورس، لاؤنج ، آرام گاہ اور ریٹائرنگ روم میں بیٹھنے کا مناسب انتظام اور جسمانی طور سے معذور افراد کے لئے مناسب سہولیات ہوں گی، جیسے کہ لفٹ، خود کار سیڑھی اور ٹریولیٹرس کی مناسب سہولت ہوگی۔ اسٹیشن پر جدید سیکورٹی اور معلومات کی خصوصیات (فائرس سیفٹی، سی سی ٹی وی ، پے اے سسٹم، سپروائزری کنٹرول اور ڈیٹا کی تحویل(ایس سی اے ڈی اے)، ایکسس کنٹرول، اسکیننگ مشین، جدید سائنیج اور انفارمیشن ڈسپلے)ہوں گی۔اسٹیشن کی ترقی، شمسی توانائی، توانائی کی مہارت والے آلات ، دوبارہ استعمال کے لئے گندے پانی کی صفائی کے ساتھ لیڈ(ایل ای ای ڈی) ‘سبز عمارت،  کے پیمانوں کے مطابق کی جارہی ہے۔

گاندھی نگر ریلوے اسٹیشن کی ترقی گاندھی نگر ریلوے اور شہری ترقی (گروڑ)کے ذریعے کی جارہی ہے، جو کہ حکومت گجرات اور آئی آر ایس ڈی سی کے ذریعے بالترتیب 74:26کے تناسب میں ایکویٹی شیئر کے ساتھ قائم کی گئی ایس پی وی ہے۔ یہ ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پروجیکٹ ہے، جس میں لائیو ریلوے ٹریکس پر 5-اسٹار ہوٹل بلڈنگ ہوگی۔ریلوے اسٹیشن پر 105 میٹر میں پھیلی پلیٹ فارم کی چھت ستونوں سے پاک ہوگی، جو انڈین ریلوے میں سب سے بڑی ہوگی۔ مسافروں کے بہتر تجربات کے لئے اس ریلوے اسٹیشن کو تمام تر جدید سہولیات کے ساتھ دوبارہ تیار کیا جارہا ہے۔

فی الحال مہاراشٹر کے ناگپور، چھتر پتی شوا جی مہاراج ٹرمنس اور اجنی اسٹیشن ، مدھیہ پردیش میں حبیب گنج اور گوالیار اسٹیشن، گجرات میں گاندھی نگر اور سابرمتی اسٹیشن، اترپردیش میں ایودھیا اور گومتی نگر اسٹیشن، دہلی میں صفدر جنگ اور نئی دیلی ریلوے اسٹیشن، آندھراپردیش میں تروپتی اور نیلور ریلوے اسٹیشن، اتراکھنڈمیں دہرادون، پنجاب میں امرتسر ، کیرالہ میں ارناکولم اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں پڈوچیری ریلوے اسٹیشن کی از سر نوترقی کا کام جاری ہے۔

 

****************

ش ح۔ق ت۔ ن ع

(18.03.2021)

(U: 2702)



(Release ID: 1705732) Visitor Counter : 187


Read this release in: Gujarati , English , Hindi , Punjabi