محنت اور روزگار کی وزارت
کام کاج کے اوقات میں تبدیلی
Posted On:
17 MAR 2021 1:28PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 17 مارچ 2021: محنت و روزگار کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی گئی کہ پیشہ وارانہ تحفظ، صحت اور کام کاج کی صورتحال (او ایس ایچ ڈبلیو اینڈ سی) کوڈ 2020 میں کارکنان کے تحفظ، صحت اور کام کاج کی صورتحال کی تجاویز موجود ہیں جن میں روزانہ اور ہفتہ واری کام کاج کے اوقات، تعطیل، وغیرہ بھی شامل ہیں۔ او ایس ایچ ڈبلیو اینڈ سی کوڈ 2020 کی اشاعت 29 ستمبر 2020 کو عمل میں آئی اور یہ مرکزی حکومت کے ذریعہ مشتہر کردہ تاریخ سے نافذ العمل ہوگا۔ او ایس ایچ ڈبلیو اینڈ سی کوڈ، 2020 اور اس میں وضع کردہ ڈرافٹ قواعد کے مطابق کسی بھی کارکن کو کسی بھی ادارے یا اداروں کے درجے میں ایک ہفتے میں، ایک دن یا 48 گھنٹوں میں، آٹھ گھنٹوں سے زائد کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
محنت و روزگار کی وزارت کو فیکٹریز ایکٹ، 1948 کی موجودہ شرائط میں ترمیم، اس میں فیکٹریز ایکٹ،1948 کے تحت کام کاج کے اوقات میں توسیع بھی شامل ہے، کے تعلق سے وزارت داخلہ کے توسط سے مختلف ریاستی حکومتوں کی جانب سے ڈرافٹ آرڈیننس/ بل موصول ہوئے ہیں ۔ وزارت نے کام کاج کے اوقات میں اضافہ پر اتفاق نہیں کیا ہے۔
<><><><><>
ش ح ۔اب ن
U-2694
(Release ID: 1705668)
Visitor Counter : 172