وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم نے سال 2021-22 کے لئے وزارت تعلیم کے مطالبات زر پر بحث کا جواب دیا

Posted On: 17 MAR 2021 5:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  17 /مارچ 2021 ۔ مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے 16 مارچ 2021 کو لوک سبھا میں سال 2021-22 کے لئے وزارت تعلیم کے مطالبات زر پر ہوئی بحث کا جواب دیا۔

قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر تعلیم نے کہا کہ این ای پی ایک خودکفیل بھارت کے لئے مضبوط بنیاد کی تعمیر کا کام کرے گی اور بھارت کو وشو گرو کے طور پر اپنی صورت حال کا دعویٰ کرنے میں مدد کرے گی۔ جناب پوکھریال نے زور دے کر کہا کہ این ای پی کو وسیع پیمانے پر صلاح و مشورے کے بعد تیار کیا گیا تھا، جس میں اساتذہ، طلباء، ماہر تعلیم، سرپرستوں اور طلباء سمیت سبھی حصص داروں کے ساتھ وسیع تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ این ای پی قومی، بین الاقوامی، اثرانگیز، انٹرایکٹیو، جدت طرازی اور شمولیت پر مبنی ہے اور یہ برابری، معیار اور رسائی کی مضبوط بنیادوں پر مبنی ہے۔ انھوں نے این ای پی 2020 کی خصوصیات کے بارے میں بتایا جس میں درجہ 6 کے بعد پیشہ وارانہ تعلیم دینا، رپورٹ کارڈ کی جگہ پر پروگریس کارڈ، 5+3+3+4 ڈھانچہ، آسان داخلے / اخراج کے متبادل کے ساتھ کثیر موضوعاتی تعلیم اور کریڈٹ کا اکیڈمک بینک بھی شامل ہے۔ جناب پوکھریال نے یہ بھی کہا کہ کئی ملکوں میں این ای پی کو دنیا کی سب سے بڑی اصلاحات کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

سال 2021-22 کے لئے تعلیم کے لئے بجٹ الاٹمنٹ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پوکھریال نے کہا کہ اسکولی تعلیم اور محکمہ خواندگی کے لئے 2021-22 کے بجٹ تخمینہ میں کل بجٹ الاٹمنٹ 54874.66 کروڑ روپئے ہے، جو کہ گزشتہ برس یعنی 2020-21  کے بجٹ الاٹمنٹ کے مقابلے میں 2684.59 کروڑ روپئے زیادہ ہے۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے لئے 2021-22  کے بجٹ تخمینہ میں کل بجٹ الاٹمنٹ 38350.65 کروڑ روپئے ہے، جو سال 2020-21 کے لئے کئے گئے بجٹ الاٹمنٹ کے مقابلے میں 5450.65 کروڑ روپئے زیادہ ہے۔ تحقیق اور جدت طرازی کو فروغ دینے کے لئے حکومت کی حوصلہ افزائی کے بارے میں بتاتے ہوئے وزیر تعلیم نے نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن کا ذکر کیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اب طلباء کے درمیان پیکیج کلچر سے پیٹنٹ کلچر کی جانب تبدیلی کی جارہی ہے۔

کورونا کی وبا کے چیلنج بھرے وقت کے دوران تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے ذریعے کئے گئے اقدامات اور کوششوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے جناب پوکھریال نے کہا کہ تعلیم آن لائن اور ڈیجیٹل ذرائع سوایم، سوایم پربھا، ای پاٹھ شالا، دکشا کے ذریعے دی جاتی ہے۔ انھوں نے اس بات کا ذکر بھی کیا کہ طلباء کو 24 گھنٹے ساتوں دن کاؤنسلنگ خدمات فراہم کرنے کے لئے منودرپن پورٹل شروع کیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ بورڈ امتحانات اور مسابقتی امتحانات (جے ای ای اور این ای ای ٹی) کامیابی کے ساتھ منعقد کئے گئے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ سال 2019-20 میں 8.19 لاکھ طلباء کو اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (اگنو) کے توسط سے تعلیمی سہولت فراہم کی گئی تھی، جبکہ سال 2013-14 میں یہ ہندسہ 3.98 لاکھ طلباء کا تھا۔ انھوں نے کہا کہ سال 2019-20 میں اعلیٰ تعلیم میں ریسرچ اسکالرس کی تعداد 2.02 لاکھ تھی جبکہ سال 2013-14  میں یہ تعداد محض 1.07 لاکھ تھی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2683

17.03.2021


(Release ID: 1705663) Visitor Counter : 136


Read this release in: Telugu , English , Hindi