وزارت خزانہ

انکم ٹیکس  کے محکمے نے تمل ناڈو تلاشی کی کارروائیاں انجام دیں

Posted On: 17 MAR 2021 5:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،17مارچ ،2021، انکم ٹیکس کے محکمے نے 11 مارچ 2021 کو کچھ لوگوں کے ایک گروپ کے سلسلے میں تلاشی کی کارروائیاں انجام دی ہیں جو بڑے پیمانے پر نقدی اور ایسی رقموں کو جن کا کوئی حساب کتاب نہیں تھا  غیر ملکی کمپنیوں اور بینک کھاتوں کے ذریعے اپنی متعلقہ فرموں کے کھاتوں میں منتقل کر رہے تھے۔  یہ تلاشی کی کارروائیاں چنئی، کوئمبٹور، سالم، ویرودھونگر اور تھینی میں 20 مقامات پر انجام دی گئیں۔

تلاشی کی کارروائیوں کے دوران جوثبوت ملے ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ زرعی اشیاء کی خرید وفروخت کی آڑ میں مختلف فرموں کے ذریعے 100 کروڑ روپئے سے زیادہ جمع کئے گئے جبکہ  اس طرح کی کوئی اشیاء نہیں پائی گئیں اور نہ ہی اسٹاک ملا۔خرید وفروخت کی رسیدیں ان کے ملازمین نے جعلی طور پر تیار کی تھیں۔ اس کے علاوہ یہ کہ فروخت اور اسٹاک گروپ کی  فرموں کے مابین تقسیم کیا ہوا دکھایا گیا تاکہ لین دین میں ہیرا پھیری کی جاسکے اور بینک قرضے حاصل کئے جاسکیں۔ ان میں سے بہت سی فرموں نے اب  تک کوئی ٹیکس ریٹرن داخل نہیں کیاہے۔

 ایک گروپ کی  فرم کے ذریعے ایک غیر ملکی کمپنی سے ڈویبنچرجاری کئے جانے کے سلسلےمیں 150 کروڑ روپئے وصول کئے گئےجبکہ تلاشی کی کارروائی کے دوران یہ ثبوت ملا ہے کہ یہ ایک مصنوعی لین دین تھا اور سارا کا سارا  روپیہ ان افراد کے ذاتی کھاتوں میں گیا۔

ایک علاوہ یہ کہ گروپ کی فرموں نے گرم مصالحہ درآمد کیا جس میں انھوں نے درآمد  کی لاگت تقریباً 25 کروڑ روپئے زیادہ دکھائی۔ اس طرح جو روپیہ ملا اسے بھارت سے باہر بھیج دیا گیاا ور دیگر ملکوں میں ان لوگوں کے ذاتی کھاتوں میں جمع کرادیا گیا۔

تلاشی کے دوران یہ ثبوت بھی ملا ہے کہ پچھلے تین چار برسوں میں چنئی  اور تمل ناڈو کے دوسری اہم جگہوں پر بہت سی غیر منقولہ جائیداد خریدی گئی جس کی لاگت سرکل ریٹ سے بھی کم دکھائی گئی۔ ان میں سے بہت سی املاک کا آئی ٹی ریٹرن میں کوئی اندراج نہیں کیا گیا۔

تلاشی کے دوران 25 سے زیادہ لگزری کاریں برآمد کی گئیں  اور بہت سی کاریں ایسی تھیں جن کا کوئی حساب کتاب  نہیں تھا۔ ایسے غیر ملکی  بینک کھاتوں، غیر ملکی کریڈٹ کارڈوں  اور غیر ملکی فرموں میں سرمایہ کاری کے ثبوت بھی ملے ہیں۔

پچاس لاکھ روپئے نقد، تین کروڑ کے زیورات اور 9 لگزری کاریں جن کی قیمت ساڑھے بارہ کروڑ روپئے ہے اور جن کا کوئی حساب کتاب نہیں تھا، قبضے میں لی گئی ہیں۔

تلاشی کی کارروائیوں کا نتیجہ تقریباً 400 کروڑ روپئے کی ایسی آمدنی کی برآمدگی کے سلسلےمیں ظاہر ہوا ہے جس کا کوئی حساب کتاب نہیں تھا۔ کالا دھن قانون کے تحت بھی متعلقہ تحقیقات کی جائے گی۔

مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.2658


(Release ID: 1705662) Visitor Counter : 177


Read this release in: English , Hindi , Telugu