صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بزرگ شہریوں کی آبادی سے متعلق ایل اے ایس آئی رپورٹ

Posted On: 16 MAR 2021 1:21PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:16،مارچ، 2021:صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی ہندوستان کے طول بلدی عمر کے مطالعہ ویو-1 نے 60 سال سے زیادہ عمر کے معمر افراد میں مہلک مرض کے حالات کے بارے میں معلومات اکٹھی کی ہیں، جیسا کہ ذیل میں دیا گیا ہے:

مہلک مرض کے حالات کے پھیلاؤ کی خود سے دی گئی اطلاع

نمبرشمار

حالات

فیصد

1

ہائی بلڈ پریشر

32%

2

فالج

2.7 %

3

ذیابیطس اور ہائی بلڈ شوگر

14.2 %

4

پھیپھڑوں کی مہلک یماری

8.3 %

 

عمر رسیدہ افراد کی صحت و تندرستی کو یقینی بنانے کے مقصد سے ایم او ایس جے اینڈ ای نے سن رسیدہ افراد کے لئے قومی پالیسی (این پی او پی) -1999 تشکیل دی تھی۔ این پی او پی 1999 کے تحت مداخلت کے 14 بنیادی شعبے ہیں۔ مداخلت کے ان بنیادی شعبوں میں سے ایک صحت کی دیکھ بھال اور تغذیہ ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے سن رسیدہ شہریوں کی صحت سے متعلق مختلف پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے 11-2010 کے دوران "بزرگوں کی صحت کی دیکھ بھال کے لئے قومی پروگرام (این پی ایچ سی ای)" شروع کیا تھا۔ بزرگوں کی صحت کی دیکھ بھال کے لئے قومی پروگرام (این پی ایچ سی ای) حکومت کی بین الاقوامی اور قومی وابستگیوں کا اظہار ہے، جیسا کہ معذور افراد کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن (یو این سی آر پی ڈی)، بوڑھے افراد 1999 میں حکومت ہند کے ذریعے منظور کی گئی سن رسیدہ افراد سے متعلق قومی پالیسی (این پی او پی) اور بزرگ شہریوں کی طبی امداد کی فراہمی کے ضمن میں "والدین  اور بزرگوں کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود سے متعلق ایکٹ، 2007" کی دفعہ 20 کے تحت تصور کیا گیا ہے۔

یہ پروگرام ریاستی سطح پر مرکوز ہے اور اس پروگرام کا بنیادی زور بزرگ شہریوں (> 60 سال کی عمر) کو بنیادی، ثانوی اور سہ رخی حفظان صحت کی مختلف سطحوں پر صحت کی دیکھ بھال کے لئے جامع  سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

مقاصد:

  • عمر رسیدہ شہریوں کو قابل رسائی، سستی اور اعلی معیار کی طویل مدتی جامع صحت خدمات فراہم کرنا:
  • بڑھتی عمر کے لئے ایک نیا ‘‘فن تعمیر’’ تشکیل دینا، ‘‘تمام عمر پر مشتمل معاشرے ’’کے لئے ایک موافق ماحول بنانے کے لئے ایک فریم ورک تیار کرنا؛
  • فعال اور صحت مند بزرگوں کے تصور کو فروغ دینا۔
  • قومی دیہی صحت مشن، آیوش اور سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کے دیگر محکمے کے ساتھ ہم آہنگی قائم کرنا۔

خدمات کا پیکیج:

او پی ڈی اور اندرونی سہولتوں کے ذریعہ سہ رخی حفظان صحت خدمات، جرئیٹریک میڈیسن کے مختلف کورسز کے ذریعے خصوصی انسانی وسائل کی ترقی کے ساتھ ساتھ علاقائی جرئیٹریک مراکز اور عمر رسیدہ افراد کے قومی مرکز میں تحقیق۔

جرئیٹریک کلینک اور تحقیقات کے ذریعے ضلع اور ذیلی ضلع کی سطح پر اسپتالوں میں بنیادی اور ثانوی صحت خدمات اور بازآبادکاری خدمات، صاحب فراش بزرگ افراد کے لئے بازآبادکاری کارکن کا مقامی سطح پر دورہ اور ایسے مریضوں کی صحت کی دیکھ بھال اور صحت کی تعلیم کے لئے کنبہ کے افراد کی کاونسلنگ۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 2614


(Release ID: 1705517) Visitor Counter : 207