وزارت اطلاعات ونشریات

جناب راجیندر چودھری نے پی آئی بی اڈیشہ خطے کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل کے طور پر عہدہ سنبھالا

Posted On: 15 MAR 2021 6:35PM by PIB Delhi

 

نئی دلی، 15؍مارچ، ہندوستانی اطلاعاتی خدمات  (آئی آئی ایس) کے سینئر افسر جناب راجیندر چودھری نے پیر کے روز پریس انفارمیشن  بیورو (پی آئی بی) اڈیشہ خطے کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل (اے ڈی جی)، کا عہدہ سنبھال لیا۔ جناب چودھری پی آئی بی بھونیشور اور علاقائی آؤٹ ریچ بیورو (آر او بی) بھونیشور دونوں کے سربراہ ہوں گے۔ وہ آر این آئی کےایڈیشنل پریس رجسٹرار کی حیثیت سے بھی کام کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/1%20-%20Copy%202.png

ڈائرکٹر جنرل کی حیثیت سے موجودہ ذمہ داری  پہلے جناب چودھری صحت اور خاندانی کی وزارت ، حکومت ہند میں میڈیا کے سربراہ تھے۔ 1997 بیچ کے انڈین انفارمیشن سروس افسر جناب راجیندر چو دھری نے حکومت ہند کی اطلاعات و نشریات کی وزارت کے مختلف محکموں میں کئی عہدوں پر کا م کیا، جس میں ڈائرکٹر، پبلیکیشن ڈویژن اور ڈائرکٹر پی آئی بی نئی دلی شامل ہیں۔

 

حکومت ہندکی صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی وزارت میں ڈپٹی سکریٹری کے عہدے پرکام کرتے ہوئے جناب راجیندر چودھری نے صارفین میں بیداری پیدا کرنے سے متعلق ‘جاگو گراہک جاگو’کی مقبول مہم کا آغاز کیا۔

 

پی آئی بی بھونیشور کے سینئر افسران اور ملازمین نے نئی ذمہ داری سنبھالنے پر جناب چودھری کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے اے ڈی جی  کی حیثیت سے  عہدہ سنبھالنے کے پہلے دن ہی پی آئی بی ؍ آر او بی کے افسران کے ساتھ روز مرہ کے امور پر بات چیت کی۔

*************

( ش ح ۔ف ا۔  ک ا)

U. No.2644

 

 



(Release ID: 1705393) Visitor Counter : 169


Read this release in: English , Hindi , Odia