جل شکتی وزارت
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے آبی وسائل کے سکریٹریوں کی سطح کی میٹنگ
فریقین نے آبی وسائل کے تمام اُمور پر تعاون کا دائرہ وسیع کرنے سے اتفاق کیا
Posted On:
17 MAR 2021 11:38AM by PIB Delhi
نئی دہلی،17؍مار چ : ہندوستان اور بنگلہ دیش کے آبی وسائل کے سکریٹریوں کی سطح کی میٹنگ نئی دہلی میں 16 مارچ 2021 کو مشترکہ دریائی کمیشن کے فریم ورک کے تحت ہوئی۔ ہندوستانی وفد کی قیادت جناب پنکج کمار نے کی، جو (آبی وسائل آر ڈی اینڈ جی آر) کے سکریٹری ہیں۔ بنگلہ دیشی وفد کی قیادت آبی وسائل کی وزارت کے سینئر سکریٹری جناب کبیر بن انور نے کی۔
اس ادراک کے ساتھ کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 54 دریا مشترک ہیں اور ان کا دونوں ملکوں کے لوگوں کی روٹی روزی پر براہ راست اثر پڑتا ہے، فریقین نے اس معاملے میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان قائم قریبی تعاون کی ستائش کی۔
فریقین نے آبی وسائل کے تمام اُمور پر تعاون کا دائرہ وسیع کرنے سے اتفاق کیا۔ ان میں دریا کے پانی میں ساجھیداری کے فریم ورک کے تحت عمل ، آلودگی میں کمی لانے کے اقدامات ، ساحلوں کا تحفظ ، سیلاب سے نمٹنے کے اقدامات اور بیسن علاقوں کا نظم وغیرہ شامل ہیں۔ اس معاملے پر ایک مشترکہ ٹیکنیکل ورکنگ گروپ لوازمات فراہم کرے گا۔
بات چیت ٹھوس نوعیت کی رہی اور ساز گار ماحول میں ہوئی۔ فریقین نے اس بات سے اتفاق کیا کہ سکر یٹریوں کی سطح پر جے آر سی فریم ورک کے تحت آئندہ میٹنگ ڈھاکہ میں ہوگی، جس کی تاریخ اتفاق رائے سے طے کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-ع س- ق ر)
(17-03-2021)
U-2646
(Release ID: 1705382)
Visitor Counter : 221