وزارت خزانہ

اس سال مارچ کی 10 تاریخ تک 82072 تخمینہ کیسوں کو فیس  لیس طریقے پر مکمل کیا گیا

Posted On: 16 MAR 2021 5:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،16مارچ ،2021، انکم ٹیکس کے تخمینے فیس لیس طریقے پر  لگائے جارہے ہیں۔ یہ بات خزانے اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ انکم ٹیکس کے تخمینے فیس لیس طریقے پر لگائے جارہے ہیں سوائے مندرجہ ذیل معاملات کے:

  1. تخمینے کے ا حکامات ان معاملات میں جو مرکزی چارجوں کے سرپد کئے گئے ہیں۔
  2. تخمینے کے احکامات جو بین الاقوامی ٹیکس چارجوں کے سپرد  کئے گئے ہیں۔

فیس لیس تخمینے جس مقصد کے لیے شروع کئے ہیں وہ یہ ہے کہ مکمل آمدنی یا جن لوگوں کے بارےمیں تخمینہ لگایاجارہا ہے ان کے نقصان کا انکم ٹیکس قانون 161 کی دفعہ 143(3) یا دفعہ 144 کے تحت تخمینہ لگایا جائےتاکہ تخمینہ لگانے والے افسر اور جن کے بارےمیں تخمینہ لگایا جارہا ہے ان کے درمیان زیادہ  بہتر طریقے پر کام ہو، شفافیت پیدا ہو اور جوابدہی عمل میں آئے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ 10 مارچ 2021 تک 82072 تخمینے کے کیس فیس لیس طریقے پر مکمل کئے جاچکے ہیں۔

مزید تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ جن لوگوں کے بارے میں فیس لیس طریقے پر تخمینہ لگایا گیا ہے ان کے تجربات کے بارےمیں ایک خود مختار ادارے نیشنل کونسل آف ایپلائیڈ ایکنومک ریسرچ (این سی اے ای آر) کی طرف سے آزادانہ جائزہ لیا جارہا ہے اقتصادی امور کے محکمے (ڈی ای اے)، سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) نے فیس لیس تخمینے کی اسکیم کے آزادانہ جائزے کے لیے ایک سہ رخی سمجھوتہ کیا ہے۔

وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ جی ایس ٹی تخمینوں کی جانچ پڑتال فیس لیس طریقے پر کرانے کی کوئی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں ہے۔ کیونکہ جی ایس ٹی قوانین اور ضابطوں میں ریٹرنس کی  مشترکہ پورٹل پر الیکٹرانک فائلنگ کاطریقہ پہلے ہی موجودہے۔سنجیدہ فراڈ کی تحقیقات کے دفتر سے بھی ملنے والی اطلاع صفرہے۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.2604



(Release ID: 1705331) Visitor Counter : 120