وزارت دفاع

بھارتی فوج نے 130 ا یم ایم سیلف پروپیلڈ کیٹاپلٹ توپوں اور 160 ایم ایم ٹمپیلا مورٹاروں کو فوج سے الگ کردیا

Posted On: 16 MAR 2021 4:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،16مارچ ،2021، بھارتی فوج نے طویل عرصے سے زیر استعمال 130 ایم ایم سیلف پروپیلڈ ایم-46 کیٹاپلٹ توپوں اور 160 ایم ایم ٹمپیلا مورٹاروں کو آج مہاجن فیلڈ فائرنگ رینج میں فوج سے الگ کردیا گیا۔ اس تقریب میں ان دونوں کے ذریعےروایتی آخری فائرنگ کی گئی۔ فوج سے الگ کئے جانے کی تقریب میں توپ خانے کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل کے روی پرساد اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

ایک سو تیس ایم ایم کیٹاپلٹ جس کی مار کرنے کی صلاحیت  27 کلو میٹر سے زیادہ ہے، دو موجودہ ویپن سسٹموں وجنتا ٹینک  اور 130 ایم ایم ایم-46 توپوں کا کامیاب امتزاج تھا۔ اسے چلتے پھرتے توپ خانہ نظام کے طور پر 1965 اور 1971 کی جنگوں کے بعد مغربی سرحدوں پر استعمال کے لیے شامل کیا گیا تھا۔ یہ توپیں 1981 میں فوج میں شامل کی گئی تھیں اور متعدد کارروائیوں کے دوران انھیں کامیابی کے ساتھ استعمال کیا گیا۔

ایک سو ساٹھ ایم ایم ٹمپیلا مورٹاروں کو جن کی وار کرنے کی صلاحیت 9.6 کلو میٹر ہے، 1962 کی چین کے ساتھ جنگ کے بعد فوج میں شامل کیا گیا تھا  تاکہ شمالی سرحدوں پر اونچے علاقوں کو صاف کرنے کی ضرورت کے تحت انھیں استعمال کیا جاسکے۔ بنیادی طور پر یہ اسرائیل کی دفاعی فورس  سے درآمد کی گئی تھیں اور انھیں لیپا وادی اور حاجی پور باؤل میں لائن آف کنٹرول پر کامیاب کے ساتھ نصب کیا گیا اور انھوں نے لائن  آف کنٹرول کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے ایک اہم کردار ادا کیا۔ ان مورٹاروں نے 1999 کی کارگل جنگ میں بھی ایک اہم رول ادا کیا تھا۔

یہ ہتھیاربھارتی فوج کی ہتھیاروں کی فہرست میں تقریباً 60 سال سے شامل تھے اور اب انھیں فوج سے الگ کردیا گیا تھا تاکہ ان کی جگہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل نئے سامان کوشامل کیا جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/pic2J69I.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/pic13ZNT.jpeg

 

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.2602



(Release ID: 1705326) Visitor Counter : 200


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali