شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمال مشرقی خطہ بھارت میں سیاحت کے شعبہ کے لئے مابعد کووڈ وسیع مواقع دستیاب کرارہا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 16 MAR 2021 5:45PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  16 /مارچ2021 ۔ شمال مشرقی خطہ کی ترقی (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ بھارت بالخصوص شمال مشرقی خطہ میں سیاحت کے شعبہ میں موجود مابعد کووڈ مواقع سے فوری طور پر فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ یہ وہ علاقے ہیں جو خود کو یوروپی منازل (ڈسٹنیشن) کے مقابلے میں ایک متبادل کے طور پر پیش کرسکتے ہیں۔

سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے متعدد اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ موقع ہمارے در پر دستک دے رہا ہے اور اب یہ ہماری ذمے داری ہے کہ ہم اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے کتنے بہتر طور پر تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر اس سیزن میں ہم سیاحوں کی آمد میں اضافہ کو یقینی بناسکے تو یہ آنے والے برسوں کے لئے بھی ایک مثال بن جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H3CU.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ میگھالیہ، سکم اور اروناچل پردیش میں اپنے کچھ انتہائی پسندیدہ مقامات کے باوجود شمال مشرقی خطہ مواقع کا مرکز کی جانب سے تعاون کے فقدان اور یکے بعد دیگرے آنے والی حکومتوں کی کم ترجیح کے سبب خاطرخواہ فائدہ نہیں اٹھاسکا ہے، تاہم انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی زیر قیادت کنیکٹیوٹی اور نقل و حمل کے ذرائع میں انقلابی اور انتہائی تیز بہتری آئی ہے، جس سے سیاحت کے عمل میں آسانی آسکتی ہے۔ ایک مثال دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب دو ریاستوں کو جوڑنے والی سڑکیں خالی خالی رہتی تھیں، کیونکہ کوئی بھی ریاست ذمے داری لینے کو تیار نہیں ہوتی تھی، لیکن اب مرکزی حکومت کی شمال مشرق کی سڑک ترقیات سے متعلق اسکیم کے تحت اس مسئلے کو بھی حل کیا جاسکا ہے۔ آج گوہاٹی ہوائی اڈے پر اترنے والے سیاح شیلانگ اور میگھالیہ کے دیگر مقامات پر ہیلی کاپٹر یا دیگر ذرائع کے بجائے سڑک کے راستے جانا پسند کرتے ہیں، تاکہ وہ دلکش سفر کا لطف لے سکیں۔

ہولی ڈے میکرس، میڈیکل ٹورسٹ اور فلم میکرس نامی سیاحت کے تین اجزاء پر خصوصی زور دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سکم میں ایک فلم اسٹوڈیو کے قیام کے فیصلے اور اروناچل پردیش میں قائم کئے جانے والے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ کا ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ چھ برسوں میں گوہاٹی ایک بہترین سپر اسپیشلٹی ہیلتھ کیئر ڈسٹنیشن کے طور پر ابھرا ہے اور اس کی نہ صرف پڑوسی ریاستوں بلکہ مشرقی سرحد سے متصل ممالک جیسے میانمار، بھوٹان اور نیپال میں اس پہلو کی تشہیر کی ضرورت ہے، تاکہ وہ سستے میڈیکل کیئر کے متبادل سے استفادہ کرسکیں۔

میٹنگ کے دوران متعدد نمائندوں نے کچھ تعمیری مشورے بھی دیے، جس کے تعلق سے شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ایک تجویز (پرپوزل) تیار کریں، جس پر انتخابات کی تکمیل کے بعد مزید غور و فکر کیا جاسکے، جب مثالی ضابطہ اخلاق کا اطلاق نہ رہے۔ مشرقی سرحدوں کے پار کے مشرقی ممالک سے آنے والے مریضوں کو آسان ویزا کی سہولتوں اور ہوائی جہاز کے کرایوں سے متعلق امور بھی تبادلہ خیال کے دوران زیر بحث آئے۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ اٹھائے گئے سبھی امور کا فالواَپ کیا جائے گا اور باہمی تال میل سے کام لیا جائے گا تاکہ حکومت کی مدد سے نجی شعبے کی کوششوں کو تقویت دی جاسکے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2619

16.03.2021


(Release ID: 1705321) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Hindi , Assamese