وزارت آیوش
این ایم پی بی کے ذریعہ علاقائی اور سہولت مراکز کا قیام
Posted On:
16 MAR 2021 1:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی،16؍مار چ : نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ (این ایم پی بی) نے ملک کے مختلف خطوں میں 7 عدد علاقائی اور سہولت مراکز (آر سی ایف سی) قائم کئے ہیں۔ ملک کے مختلف خطوں میں کام کرنے والے مراکز کی فہرست درج ذیل ہے۔
1- علاقائی اور سہولت مرکز (شمالی خطہ – 1) ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ان انڈین سسٹم آف میڈیسن (آر آئی آئی ایس ایم) محکمہ آیوروید، جوگندر نگر، ہماچ پردیش
2- علاقائی اور سہولت مرکز (شمالی خطہ – 2) ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی آف کشمیر، (ایس کے یو اے ایس ٹی - کے) شیر کشمیر یونیورسٹی ، سری نگر، جموں وکشمیر۔
3- علاقائی اور سہولت مرکز (وسطی خطہ) اسٹیٹ فارسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، (ایس ایف آر آئی) جبل پور، مدھیہ پردیش۔
4- علاقائی اور سہولت مرکز (مشرقی خطہ) جادھو پور یونیورسٹی ، کوکاتا ، مغربی بنگال۔
5- علاقائی اور سہولت مرکز (جنوبی خطہ) کیرالہ فارسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (کے ایف آر آئی) پیچی، تھریسر، کیرالہ۔
6- علاقائی اور سہولت مرکز (شمال مشرقی خطہ) آسام ایگریکلچرل یونیورسٹی، جور ہاٹ، آسام۔
7- علاقائی اور سہولت مرکز (مغربی خطہ) محکمہ نباتیات ساوتری بائی پھولے، پونے یونیورسٹی، پونے ،مہاراشٹر۔
وزارت مالیات ، حکومت ہند نے ہربل کاشت کے فروغ کے لئے آتم نربھر بھارت کے تحت 4000 کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزارت آیوش نے ’’پردھان منتری وریکچھ آیوش یوجنا ‘‘ کے نام سے غور وخوض اور حکومت کی منظوری کے لئے ایک اسکیم کا مسودہ تیار کیا ہے، جس کا مقصد طبی پودوں کی کاشت اور ان کی مارکیٹنگ کو بڑھا وا دینا ہے۔
آر سی ایف سی ، این ایم پی بی کے دست وبازو کے طور پر اسٹیٹ میڈیسنل پلانٹ بورڈ (ایس ایم پی بی) / ریاستی جنگلات / زراعت / باغبانی / محکموں کی سطح پر مختلف ریاستوں میں متعدد اسکیموں کے نفاذ میں اپنا تعاون فراہم کر رہا ہے۔
دیسی طبی پودوں کی کاشت کو بڑھاوا دینے کے لئے وزارت آیوش موجودہ وقت میں مرکز کی نگرانی میں ملک بھر میں نیشنل آیوش مشن (این اے ایم) نافذ کر رہی ہے۔ این اے ایم مشن کے تحت 140 ہربل قسموں / طبی پودوں کی کاشت کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے اور اس کے لئے موسمی آفات اور خطہ جاتی سطح پر مٹی کو خاص طور سے ذہن میں رکھا گیا ہے۔
وزیر مملکت برائے آیور وید، یوگا اور قدرتی علاج ، یونانی، سدھا اور ہومیو پیتھی (آزادانہ چارج ) جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں اپنے ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-ج ق- ق ر)
U-2597
(Release ID: 1705082)
Visitor Counter : 130