وزارت اطلاعات ونشریات

یہ ایک ترقی پسند بجٹ ہے: جناب پرکاش جاوڑیکر

Posted On: 01 FEB 2021 6:22PM by PIB Delhi

 

اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکا ش جاوڑیکر نے کہا ہے کہ یہ ایک ترقی پسند بجٹ ہے۔ پارلیمنٹ میں مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن کی طرف سے 22-2021 کا مرکزی بجٹ پیش کیے جانے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے تعریفی کلمات میں کہا کہ کورونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا کی معیشتوں کو نقصان پہنچایا ہے، لیکن بھارت واحد ملک ہے جس نے کووڈ کے خلاف لڑائی میں جیت حاصل کی ہے البتہ وہ غریبی کے خلاف لڑائی کے لیے اور خوش حالی کی جانب آگے بڑھ رہا ہے۔

اثاثوں سے متعلق اخراجات میں بڑے پیمانے پر مالی اضافے کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے میں پانچ لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے روزگار میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوگا۔

*************

( ش ح ۔اس۔ ج ا)

U. No. 2594



(Release ID: 1705077) Visitor Counter : 140