شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
بھارتی اور آسامی دونوں ذرائع ابلاغ میں ایک نئی نشاۃ ثانیہ کا ظہور ہورہا ہے جس میں خبریں شائع کرنے کے رجحان میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے اوراب ترقیاتی اور عوام پر مرکوز خبروں کو اہمیت دی جارہی ہے: ڈاکٹرجتیندر سنگھ
Posted On:
15 MAR 2021 5:23PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی او این ای آر) کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او)، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اورخلا محکموں کے وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ سال 2014 ، بھارت کی تاریخ میں ایک اہم موڑ ثابت ہواہے جبکہ اس سے وزیراعظم نریندرمودی کے تحت زمینی سطح پر جمہوریت کے شدید تر ہونے کے ایک نئے باب کی آمد کااعلان ہوا ہے۔
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونی کیشن کے زیراہتمام ’’ آسام میں صحافت کے 175 سال‘‘ کے موضوع پر منعقد ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی اور آسامی دونوں ذرائع ابلاغ میں ایک نئی نشاۃ ثانیہ کا ظہور ہورہا ہے جہاں خبروں کی اشاعت کے عمل میں زبردست تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے اوراب ترقیاتی اور عوام پر مرکوز خبریں شائع کرنے کے رجحانات میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے۔ ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہاکہ گزشتہ چند برسوں میں آسامی ذرائع ابلاع میں اب ترقیاتی خبروں جیسے شاہراہوں، پلوں، نئے ہوائی اڈوں، اندرونی آبی گزرگاہوں کی تعمیر وغیرہ کو زیادہ تر شہ سرخی بنایا جارہا ہے اوراب انتہاپسندی سےمتعلق تشدد کی خبروں کو اہمیت نہیں دی جاتی۔
ڈاکٹرجتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ حسن اتفاق ہے کہ جب ہم آسام میں صحافت کے 175 سال مکمل ہونے کا جشن منارہے ہیں اس وقت بھارت بھی اپنے یوم آزادی کی تقریبات کے 75 ویں سال میں داخل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات منانے کی غرض سے پانچ ستونوں کونامزد کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ جد وجہد آزادی کے جذبے کے اظہار کا تہوار ہونا چاہئے اور اس میں ہمیں ان مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کرنا چاہئے جنہوں نے اسے ممکن بنایا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے ان تقریبات کو پانچ ذیلی تقریبات – جد وجہد آزادی – 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر نظریات و خیالات – 75 سال مکمل ہونے پر حصولیابیاں – 75 سال مکمل ہونے پر اقدامات اور 75 سال مکمل ہونے پر عزائم – میں تقسیم کئے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ نظریات ہی ہیں جن سے اقدامات پر عمل ہوتا ہے اور اقدامات کے بغیر کوئی بھی حصولیابی نہیں ہوسکتی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ اگلے پچیس سال سب سے زیادہ شاندار اور اہم واقعات سے پر مرحلے والے ہوں گے، جب بھارت ایک دوسرے کے قوانین اور روایات کو تسلیم کرنے والے ملکوں میں ایک صف اول کا ملک بن جائے گا اور شمال مشرقی خط اور خاص طور پر آسام نریندر مودی کے نئے بھارت کے طلوع ہونے میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ آسام کے ساتھ شمال مشرقی بھارت، زندگی کے تمام پہلوؤں میں جدید ترین تبدیلیوں کے دہانے پر کھڑا ہے اور یہاں کی معیشت کے احیاء میں بانس ایک کلیدی کردار ادا کرے گا۔
آئی آئی ایم سی کے ڈی جی ڈاکٹر سنجے دویدی، آسام ٹریبیون کے ایگزکٹو ایڈیٹر جناب پرشانت جیوتی برواہ، پوروانچل پرہری ایگزکٹو ایڈیٹر جناب وشسٹ نارائن پانڈے اور معروف صحافی اور اسٹیٹ انفارمیشن کمشنر جناب سمدراگپتا کشیپ، پروگرام کے کنوینر پروفیسر ششوتی گوسوامی اور آئی آئی ایم سی کے تمام علاقائی سربراہ ، فکلٹی کے ارکان اور طلباء نے اس تقریب میں شرکت کی۔
******
ش ح ۔ع م۔ ف ر
U-NO.2585
(Release ID: 1705066)
Visitor Counter : 151