صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کورونا وائرس کو ٹریک کرنے کےلئے ڈیجیٹل پروسز
Posted On:
15 MAR 2021 2:48PM by PIB Delhi
حکومت نے ملک میں کورونا اور دیگر متعدی بیماریوں کےمریضوں کی کھوج/تلاش کےلئے متعدد اقدامات کئے ہیں،جیسا کہ ذیل میں دیا گیا ہے:-
انٹیگریٹیڈ ڈیسیز سرویلانس پروگرام (آئی ڈی ایس پی) :- آئی ڈی ایس پی کے تحت ، تمام ریاستوں اور ضلعی ہیڈ کوارٹروں ۱ٍمیں نگرانی کے یونٹ قائم کیے گئے ہیں اور وہ وبائی امراض سے متعلق ہفتہ وار اعداد و شمار کی اطلاع دے رہے ہیں۔ بیماریوں کے رجحانات کی نگرانی اور تربیت یافتہ ریپڈ رسپانس ٹیموں (آر آر ٹی) کے ذریعہ ابتدائی بڑھتے ہوئے مرحلے میں وباء کا پتہ لگانے اور اس کی روک تھام کے لئے اعداد و شمار جمع کیے جاتے ہیں۔ چین ، ہانگ کانگ ، تائیوان ، وغیرہ جیسے مختلف ممالک سے آنے والے مسافروں کا تعاقب کرنے اور ان کی پیروی کے لئے آئی ڈی ایس پی کو کووڈ 19 کے سلسلے میں بھی تیار کیا گیا ہے۔
آروگیہ سیتو ایپ ، آئی ٹی اور الیکٹرونکس کی وزارت نے کووڈ 19 رابطہ ٹریسنگ ،علامات کی نقشہ سازی،خود تشخیص کےلئے تیار کیا ہے۔یہ کووڈ 19کےکلسٹروں کی شناخت میں بھی مدد گار ہے۔
کووین ایپ ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے تاکہ ایجنسیوں کو کوڈ ۔19 ویکسی نیشن پروگرام کا ٹریک رکھنے میں مدد فراہم کرے اور ہندوستانی شہری کووڈ 19 ویکسین خوراک کیلئے درخواست دے سکیں۔
کووڈ انڈیا پورٹل اور جانچ کا پورٹل وزارت صحت اور ایف ڈبلیو کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے تاکہ کووڈ -19 انتظامیہ کے مختلف پہلوؤں سے متعلق ریاست کے مخصوص اعداد و شمار کو جمع کیا جاسکے ،جیسے معاملوں کی تعداد ، انفراسٹرکچر کی دستیابی کی جانچ وغیرہ۔
آئی ڈی ایس پی تمام ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت نافذ کیا گیا ہے ،جس کا مقصد وبائی امراض سے ہونے والی بیماریوں کے سبب ہونے والے امراض کا پتہ لگانا اور ان کی روک تھام کےلئے اقدامات کرنا ہے۔ اس قسم کی بیماریوں کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو آئی ڈی ایس پی کے تحت اضافی افرادی قوت اوربیماری کے پھیلنے کی جانچ کےلئے تصدیق شدہ ریپڈ رسپانس ٹیم (آر آر ٹی) کے ممبروں کی تربیت،وبائی امراض سے متعلق بیماریوں کی نشاندہی کرنے کےلئے اضافی شعبوں کو مضبوط بنانے،ڈیٹا کا اندراج ،تجزیہ اور ڈیٹا کی منتقلی کےلئے سامان کی فراہمی کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ اس وزارت کے ذریعہ مرکزی سطح پر ہیلتھ اویئرنیس میڈیا کیمپین ،بیورو آف آؤٹ ریچ اینڈ کمیونی کیشن ،دوردرشن ،آل انڈیا ریڈیو وغیرہ کے ذریعہ مہم چلائی گئی ہیں ۔ اس وزارت کے ذریعہ گزشتہ پانچ سالوں میں ہونے والے اخراجات کی تفصیلات سوستھ ناگرک ابھیان (ایس این اے) کے تحت درج ہیں:-
سال
|
اخراجات
(کروڑ میں)
|
2015-16
|
223.07
|
2016-17
|
251.08
|
2017-18
|
188.47
|
2018-19
|
226.57
|
2019-20
|
132.20
|
وزیر مملکت (صحت اور خاندانی بہبود) جناب اشونی کمار چوبےنے آج یہاں لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات کہی۔
ش ح ۔ا م۔ م ف۔
U:2549
(Release ID: 1705027)
Visitor Counter : 130