وزارت خزانہ

مالی سال 2019-20 میں 49.87 کروڑ لوگوں نے صحت کا بیمہ کرایا(ذاتی حادثے اور ٹریول بزنس کے علاوہ)

Posted On: 15 MAR 2021 4:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،15مارچ ،2021،    انشورینس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا (آئی آر ڈی اے آئی) نے مطلع کیا ہے کہ مالی سال 2019-20 میں صحت کے بیمے کے کاروبار کے تحت  جن لوگوں کا احاطہ کیا گیا ان کی تعداد (ذاتی حادثے اور ٹریول بزنس کے علاوہ) 49.87 کروڑ تھی۔

یہ بات خزانے اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ آر ڈی اے آئی نے مزید مطلع کیا ہے کہ  یکم اپریل 2020 سے 30 ستمبر 2020 تک  جن لوگوں کا صحت بیمہ بزنس کے تحت احاطہ کیا گیا (ذاتی حادثے اور ٹریول بزنس کو چھوڑ کر) ان کی تعداد 30.22 کروڑ (عارضی اعداد وشمار) تھی جبکہ یکم اپریل 2019 سے 30 ستمبر 2019 تک یہ تعداد 17.83 کروڑ تھی۔ اس طرح یہ اعداد وشمار 69.8 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ وبائی بیماری کے دوران صحت بیمے کی قسط میں کوئی غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.2559



(Release ID: 1705021) Visitor Counter : 107


Read this release in: Telugu , English , Marathi