وزارت آیوش

آیوش کی وزارت کے تحت پبلک سیکٹر کی کمپنی آئی ایم پی سی ایل سرکاری ای-مارکیٹ (جی ای ایم) پورٹل پر اپنی مصنوعات کی فروخت کرے گی

Posted On: 05 MAR 2021 6:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،5؍مار چ  :  آیوش کی وزار ت کے تحت پبلک سیکٹر کی  دواساز اکائی  انڈین میڈیسن فارمیسیٹیکل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی ایم پی سی ایل)  یعنی  ہندوستانی  دواؤں سے  متعلق  ادارے کو  اپنی  مصنوعات کی فروخت کے لئے ایک بڑا پلیٹ فارم مل گیا ہے۔ آئی ایم پی سی ایل نے  اپنی مصنوعات کو  آن لائن  فروخت کے لئے حال ہی میں  سرکار   ای- مارکیٹ (جی ای ایم)  پورٹل کے ساتھ  معاہدہ کیا۔ آئی  ایم پی سی ایل اور جی ای ایم  کے مابین  اس معاہدے کو  3 مارچ 2021  کو  حتمی شکل  دی گئی۔ جی ای ایم نے  311  دواؤں  کو  شامل کرنے والے  31  زمرے   بنائے ہیں ، جو آن لائن بازار میں فروخت کے لئے  اس وقت دستیاب ہیں۔ آئی ایم پی سی ایل  اب ان دواؤں کو  جی ای ایم  پورٹل پر اپ لوڈ کرسکتی ہے۔

آیوش  وزارت  کی  100 کروڑ روپے  کا سالانہ کاروبار کرنے والی  پبلک سیکٹر کی کمپنی  آئی ایم پی سی ایل  ملک میں  آیوش  ادویہ  کے  سب سے  زیادہ  قابل اعتماد  بنانے والوں میں سے ایک  ہے۔ اس کے علاوہ  اس کمپنی کو  اپنی تیار کردہ دواؤں کی  صداقت کے لئے بھی  جانا جاتا ہے۔ آئی ایم پی سی ایل  آیوش وزارت بھارت سرکار  کے تحت  ایک واحد  سی پی ای ایس  ای  ہے اور اس کمنپی کے  ذریعے  تیار کی گئی  آیورویدک اور  یونانی  دواؤں  کی قیمتوں کو  وزارت مالیات  ( شعبہ اخراجات) کے ذریعے  مقرر  کرکے  آخری شکل دی جاتی ہے۔ جی ای ایم کے اس فیصلے سے  آئی ایم پی سی ایل کی آیوروید اور یونانی دوائیں  حکومتی  شعبے کے  سینکڑوں خریداروں کے لئے  وزارت مالیات کے  شعبہ اخراجات  کی جانب سے  حتمی طور پر  طے کی گئی  قیمت پر  جی ای ایم  پورٹل پر فروخت کے لئے دستیاب ہوں گی۔ اس سے  مرکز  / ریاستی سرکار  کے اداروں  کے ذریعے  اپنے صحت پروگراموں کے لئے ان دواؤں کی  فوری خرید کی سہولیات  مہیا ہو جائے گی۔ اس طرح  جی ای ایم اور  آئی ایم پی سی ایل کے درمیان  ہوا یہ معاہدہ  ریاستی اکائیوں کے ذریعے  آیورویدک اور یونانی دواؤں  کی  خرید  کرنے والے  ہزا روں مریض  اور دوسرے  گاہکوں  کے  فائدے کے لئے دور دراز کے آیوش اسپتالوں  اور  کلینک میں بھی  اس طرح کی دواؤں  کی دستیابی  بڑھ جاتی ہے۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-ج ق- ق ر)

(15-03-2021)

U-2542



(Release ID: 1704811) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu