سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

گلو بل بایو- انڈیا 2021: اختراع پر توجہ، پالیسی اقدامات، اسٹارٹ اپس کا مظاہرہ


بایو ٹیکنالوجی کے لئے پروجیکٹ ڈیولپمنٹ سیل کا اعلان

اے بی ایل ای کے ذریعے تیار ‘ ہندوستان کی بایومعیشت رپورٹ’، آئی ایف سی کے ذریعے تیار ‘ ہندوستانی ریاستوں کے لئے بایو ٹیکنالوجی سرمایہ کاری پوٹینشیئل رپورٹ، جاری کی

‘‘ ہمیں اسٹارٹ اپس کو اپنی پوری حمایت دینی چاہئے تاکہ وہ اپنے آئڈیاز کو حقیقی جامہ پہنا کر تجارتی اعتبار سے کارآمد بن سکیں’’ :جناب پیوش گوئل

یہ دیکھ کر انتہائی خوشی ہو رہی ہے کہ بہت سے چیلنجوں کے باوجود پچھلے ایک سال میں ہی 850 سے زائد اسٹارٹ اپس کے ساتھ بایو ٹیکنالوجی کا شعبہ ترقی کا گواہ بنا ہے: ڈاکٹر رینو سوروپ، سکریٹری، بایوٹیکنالوجی محکمہ

‘‘ڈائگنوسٹکس ہمارے لئے کامیابی کی اہم کلید’’: ڈاکٹر رینو سوروپ

Posted On: 03 MAR 2021 11:33AM by PIB Delhi

 

نئی دلی، 3؍مارچ، بایو ٹیکنالوجی اختراعی ایکو سسٹم  کے امکانات اور اس کی تیز نمو عالمی بایو معیشت  کی ترقی کی اہم محرک  بنی ہے۔ عالمی اعتبار سے خاص طور سے :اسٹارٹ اپس ، کاروباریوں، اکیڈمیشیئنوں اور صنعتوں کی ترقی کی حوصلہ افزائی پر توجہ دی گئی ہے، جس سے ہندوستانی بایو ٹیکنالوجی ایکو سسٹم  کی ترقی  کو رفتار ملی ہے۔ ڈی بی ٹی – بی آئی آر اے سی کے ذریعے ایک سے 3 مارچ 2021 تک گلوبل بایو انڈیاکا انعقاد کیا گیا۔جس میں 50 ملکوں کے 6000 سے زیادہ نمائندوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام کے دوران کل اسٹارٹ اپ کنکلیو –انوویشن ڈِریون بایو اکنامی کے موضوع پر اجلاس منعقد کیا گیا۔ مہمان خصوصی  ریلوے، کامرس اور صنعت اور صارفین کے امور ،  خوراک اور عوامی نظام تقسیم، حکومت ہند کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے 5 اسٹارٹ اپس کے ذریعےتیار مصنوعات کا افتتاح کیا۔ان اسٹارٹ اپس میں بلیک فراگ ٹیکنالوجیز  پرائیویٹ لمیٹیڈ، بایونِک ہوپ پرائیویٹ لمیٹیڈ، جنیتری انوویشنز پرائیویٹ لمیٹیڈ ، ہیپی ریلائبل سرجریز پرائیویٹ لمیٹیڈ  اور وی ویرا پروسیس ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹیڈ شامل تھے۔ جناب گوئل نے کلام انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ٹیکنالوجی  ( کے آئی ایچ ٹی) کے ذریعے تیار ٹیک –اولاکا بھی افتتاح کیا۔ ٹیک-اولا ایک سنگل ونڈو ای-مارکٹ پلیس ایپ ہے، جو سبھی سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کی لیباریٹریز، فیبریکیشن اور پروٹوٹائپنگ مراکز کو ایک ساتھ جوڑ کر جدت طرازوں کو پروٹیسٹنگ، میچنگ، پروٹوٹائپنگ، فیبریکیشن، تھِری ڈی پرنٹنگ، ویلی ڈیشن، مٹیریئل کریکٹرائزیشن، الیکٹریکل الیکٹرانکس اور لیزر سروس  اور بیچ پروڈکشن جیسی خدمات تک رسائی فراہم کرائے گا۔

 

جناب گوئل نے منتخبہ 5 اسٹارٹ اپ کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ  ہندوستان کی  آتم نربھر بھارت  مہم کے عصری تصور کا عکاس ہے۔  جناب گوئل نے اس بات پر زور دیا کہ با یو معیشت اور ڈیجیٹل  و انفارمیشن معیشت کا تال میل بایو ٹیکنالوجی کی طرف لے جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اختراع ، ایجاد اور تحقیق  کا مینارۂ نور بننے کی ملک کی صلاحیت کا مظاہرہ کرکے ہندوستان اپنے مستقبل کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ ہمیں یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ہمارے اسٹارٹ اپ ناکامیوں سے خوفزدہ نہ ہوں، ہمیں اپنے اسٹارٹ اپس کی  پوری حمایت کرنی ہے تاکہ وہ اپنے آئڈیاز کو حقیقت کا جامہ پہنا کر کاروباری اعتبار سے فائدے مند بنیں۔’’

 

جناب گوئل نے بایو ٹیکنالوجی کےلئے  پروجیکٹ ڈیولپمنٹ سیل قائم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا اور اے بی ایل ای کے ذریعے تیار ‘ انڈین بایو اکنامی رپورٹ ’اورآئی ایف سی کے ذریعے تیار ‘ بایو ٹیک انویسٹمنٹ پوٹینشیئل فار انڈین اسٹیٹس رپورٹ’ جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی بایو ٹیکنالوجی صنعت ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے اور ایسا اس لئے ممکن ہوا، کیونکہ وہ ہندوستان اور پوری دنیا کے لوگوں کے لئے اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 

کنسولیڈیٹیڈ ہندوستانی بایو معیشت رپورٹ ( انڈین بایو اکنامی رپورٹ – آئی بی ای آر) بایو معیشت کے لئے بایو ٹیکنالوجی کے شعبے کے تعا ون کو ظاہر کرنے والے تازہ اعداد و شمار پر مبنی ہے۔ یہ رپورٹ اور 25-2024  تک کے مستقل اعداد وشمار ترقی کا پتہ لگانے  اور ہندوستانی بایوٹیکنالوجی صنعت کے لئے روڈ میپ تیار کرنے کے لحاظ سے اہم ہیں۔ ان میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ کیا پالیسی اقدامات کو آگے بڑھانے کے لئے اس میں کوئی گنجائش ہے، اس میں کہاں کہاں  فرق اور کہاں کہاں خامیاں ہیں، جو ہندوستانی بایو ٹیکنالوجی شعبے کے 150 بلین امریکی ڈالرکی بایو معیشت کے سفر کو 2025 تک لے جانے میں رکاوٹ یا مددگار ہوں گے۔

 

بایو ٹیکنالوجی محکمے کی سکریٹری ڈاکٹر رینو سوروپ نے کہا کہ 2020 چیلنجوں کا سال رہا، لیکن یہ مواقع کا سال بھی رہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے کہ چیلنجوں کے باوجود ہمارے بایوٹیکنالوجی کے شعبے نے پچھلے سال 850 سے زائد اسٹارٹ اپس کے ساتھ  تیز  ترقی درج کی ہے۔ ڈاکٹر سوروپ نے کہا کہ ‘‘ ڈائگنوسٹکس ہمارے لئے  کامیابی کی کلید رہی ہے۔ ’’ انہوں نے بتایا کہ آج ہم بڑھتے اسٹارٹ اپس کی وجہ سے اپنے پی پی ای کٹ اور این -95 کی برآمدات کے لئے تیار ہیں۔

*************

( ش ح ۔ف ا۔  ک ا)

U. No.2536

 



(Release ID: 1704805) Visitor Counter : 197