مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

اسپیکٹرم نیلامی کی تکمیل، امید سے بہتر رہی نیلامی اسپیکٹرم کے لئے کل 77814.80 کروڑ روپئے کی بولی لگی


تحویل میں لئے گئے کل 855.60 میگاہرٹز اسپیکٹرم کے استعمال کا حق دیا گیا

ٹیلی کام سروس پرووائیڈرس کے نیٹورک میں تحویل میں لئے گئے اضافی اسپیکٹرم شامل ہونے سے سروس کوالٹی اور صارفین کے تجربے میں بہتری کی امید

Posted On: 02 MAR 2021 6:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  2ارچ 2021 ۔ اسپیکٹرم نیلامی 2021 کے دوسرے اور آخری دن مواصلات کی وزارت میں ٹیلی مواصلات کے محکمہ کے سکریٹری جناب انشو پرکاش نے کہا کہ جس اسپیکٹرم کو حاصل کرنے کےلئے بولی لگائی جارہی ہے اس کی قیمت 77814.80 کروڑ روپئے ہے،  اس لئے آج 668.20 کروڑ روپئے کے اضافہ کے ساتھ بولی لگائی گئی۔ یکم مارچ 2021 کو شروع ہوئی نیلامی 6 دور کی بولی کے بعد آج دوپہر 12:45 پر ختم ہوئی۔ یہ ای نیلامی سائیمل ٹینیس ملٹیپل راؤنڈ ایسینڈنگ آکشن(ایس ایم آر اے) کے طریقہ کار پر مبنی تھی۔

جناب انشو پرکاش نے بتایا کہ اسپیکٹر کے لئے 800 میگاہرٹز، 900 میگا ہرٹز، 1800 میگاہرٹز، 2100 میگاہرٹز اور 2300 میگا ہرٹز بینڈس زمرے میں بولی لگائی گئی۔ اسپیکٹرم کی کل مقدار 855.60 میگاہرٹز ہے، جس کے لئے ان بینڈس زمروں میں استعمال کے حقوق دیے جانے ہیں۔ 700 میگاہرٹز اور 2500 میگاہرٹز بینڈس زمرے میں کسی بھی بولی لگانے والے نے بولی نہیں لگائی۔ یکم مارچ 2021 کو چار دور کی نیلامی (80 فیصد اور 90 فیصد کی مقررہ سرگرمی کے ساتھ ہر سطح پر دو بولی) ختم ہوئی۔  100 فیصد کی مقررہ سرگرمی سطح کے ساتھ دو مرحلے کی نیلامی آج ختم ہوئی۔

تین بولی لگانے والوں – بھارتی ایئرٹیل لمیٹڈ، ووڈافون آئیڈیا لمیٹڈ اور ریلائنس جیو انفوکوم لمیٹڈ – نے نیلامی میں حصہ لیا۔

بولی لگانے والوں کے مطابق تحویل میں لئے گئے اسپیکٹرم کی مقدار اور قابل ادا رقم کی تفصیل درج ذیل ہے:

 

بولی لگانے والے

کل مقدار (میگاہرٹز)

کل رقم (کروڑ روپئے میں)

بھارتی ایئرٹیل لمیٹڈ

355.45

18,698.75

ووڈافون آئیڈیا لمیٹڈ

11.80

1,993.40

ریلائنس جیو انفوکوم لمیٹڈ

488.35

57,122.65

 

اسپیکٹر کی کل 2308.80 میگاہرٹز مقدار کی نیلامی کی گئی، اس میں وہ اسپیکٹرم بھی شامل ہے جس کی میعاد دسمبر 2021 میں ختم ہورہی ہے۔ نیلامی میں شامل اسپیکٹرم کی کل مقدار میں سے 855.60 میگاہرٹز اسپیکٹرم کے لئے بولیاں لگائی ہیں۔ جن اسپیکٹرم کے لئے بولی لگائی گئی وہ 700 میگاہرٹز اور 2500 میگاہرٹز کو چھوڑکر نیلامی میں شامل کل اسپیکٹرم کا تقریباً 60 فیصد ہے۔ سال 2016 میں اسپیکٹرم کی نیلامی کے دوران کل 7 بولی لگانے والوں نے بولی لگائی تھی۔ اس دوران مقدار کے حساب سے نیلامی میں شامل کل اسپیکٹرم کے 41 فیصد اور قیمت کے حساب سے 12 فیصد کی فروخت ہوئی تھی، وہیں 2021 کے اسپیکٹرم نیلامی کے دوران یہ ہندسہ مقدار کے حساب سے 37 فیصد اور قیمت کے حساب سے 19 فیصد ہے۔ ساتھ ہی اس بار کل 3 بولی لگانے والوں نے نیلامی کے دوران بولی لگائی۔

نیلامی میں شامل اسپیکٹرم کی مقدار اور مختلف بینڈز زمروں میں تحویل میں لئے گئے اسپیکٹرم کی تفصیل درج ذیل ہے:

بینڈ

نیلامی میں شامل مقدار (میگاہرٹز)

تحویل میں لئے گئے بینڈ کی مقدار (میگاہرٹز)

فیصد

700 میگاہرٹز (جوڑے میں)

660

0

0

800 میگاہرٹز (جوڑے میں)

230

150

65.22

900 میگاہرٹز (جوڑے میں)

98.80

38.40

38.87

1800 میگاہرٹز (جوڑے میں)

355

152.20

42.87

2100 میگاہرٹز (جوڑے میں)

175

15

8.57

2300 میگاہرٹز (جوڑے میں)

560

500

89.29

2500 میگاہرٹز (جوڑے میں)

230

0

0

کل

2308.80

855.60

37.06

 

اس نیلامی میں تحویل میں لئے گئے اسپیکٹرم کے لئے لائسنس یافتگان کو اپنے ایڈجسٹیڈ گراس ریوینیو (اے جی آر) کے 3 فیصد کی شرح سے اسپیکٹرم یوزیز چارجز (ایس یو سی) دینا ہوگا، حالانکہ اس میں وائر لائن خدمات سے موصولہ ریوینیو شامل نہیں ہیں۔

نیلامی کا عمل ختم ہوگیا ہے اور نیلامی کے عبوری نتائج سرکار کے ذریعہ جانچ اور منظوری کے تحت ہیں۔

نیلامی کے دوران ٹیلی کام سروس پرووائیڈرس کے نیٹ ورک میں تحویل میں لئے گئے اضافی اسپیکٹرم کے شامل ہونے سے ملک بھر میں سروس کوالٹی اور صارفین کے احساس میں بہتری کی امید ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2529



(Release ID: 1704759) Visitor Counter : 182


Read this release in: English , Hindi , Bengali