ریلوے کی وزارت

ریلوے پارسل بندوبست نظام میں یکسر تبدیلی پارسل بندوبست نظام کی کمپیوٹر کاری کو 84 مقامات


سے مرحلہ -II میں اضافی 143 مقامات اور مرحلہ –III میں 523 مقامات تک بڑھایا جارہا ہے
عوام الناس اور کاروبار کو یکساں طور پر فائدہ پہنچانے کی پہل

پی ایم ایس میں پارسل اسپیس کے لئے 120 دن کی پیشگی بکنگ کا نظم جوڑا گیا ہے
پارسل کی ٹریکنگ کے لئے اب ہر کھیپ پر بارکوڈنگ کا نظم

ہاتھ میں لینے لائق موبائل ڈیوائس سے بارکوڈ کی اسکیننگ کے ذریعہ جی پی آر ایس نیٹورک ٹرانسمیشن کے توسط سے پیکیج کی صورت حال کی تازہ کاری

2020-21میں پارسل ٹریفک: ٹنیج (جنوری تک) – 2098 ہزار ٹن، کورونا سال ہونے کے باوجود ریوینیو 1000 کروڑ روپئے سے زیادہ ہونے کا امکان

Posted On: 14 MAR 2021 6:19PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  14ارچ 2021 ۔ بھارتی ریلوے کی پارسل خدمات چھوٹی کھیپوں کو اسٹیشنوں کے وسیع نیٹورک پر پہنچانے کے لئے تیار ہیں۔ چھوٹے پیشہ ور اور تاجر (بالخصوص چھوٹے شہروں اور قصبوں میں) بڑے شہروں اور پیداواری مراکز سے اپنے مال وغیرہ کو تیز، بھروسے مند اور سستے طریقے سے اپنے کاروباری مقام تک ڈھلائی کے لئے ان خدمات کا استعمال کررہے ہیں۔ عام آدمی گھریلو سامان، فرنیچر، دوپہیہ گاڑیوں وغیرہ کی ڈھلائی وغیرہ کے لئے بھی ان خدمات کا استعمال کرتے ہیں، جس کے لئے پارسل خدمات ڈھلائی کا واحد آسان ذریعہ ہیں۔

پارسل کے لئے چارج کا تعین صرف وزن اور مقدار کی بنیاد پر ہوتا ہے نہ کہ سامان کی نوعیت کی بنیاد پر۔

پارسل بندوبست نظام کی جدید کاری:

پارسل بندوبست نظام کی کمپیوٹر کاری کو 84 مقامات سے مرحلہ-II میں اضافی 143 مقامات اور مرحلہ-III میں 523 مقامات تک بڑھایا جارہا ہے۔ یہ پارسل نظام میں درج ذیل خصوصیات کا اضافہ کرے گا:

  • پارسل بندوبست نظام کی پبلک ویب سائٹ www.parcel.indianrail.gov.in پر یوزر فرینڈلی انٹرفیس کو بہتر بنانا۔
  • پی ایم ایس میں پارسل اسپیس کے لئے 120 دنوں کی پیشگی بکنگ کی سہولت کو شامل کیا جارہا ہے۔
  • پی ایم ایس ویب سائٹ پر آن لائن ای- فارورڈنگ نوٹ ماڈیول پر پارسل کے لئے خالی جگہ کی دستیابی دکھانا۔
  • رجسٹرڈ صارفین کو تخمینہ کرایہ کے ساتھ آن لائن فارورڈنگ نوٹ بنانے کی سہولت دینا۔
  • کمپیوٹرائزڈ کاؤنٹر اور کھیپ کے وزن کو خودکار طریقے سے درج کرنے والے الیکٹرانک کانٹے کے ذریعہ پارسل دفتر میں پارسل / سامان کی بکنگ۔
  • ہاتھوں میں رکھے جانے موبائل ڈیوائس سے بارکوڈ کی اسکیننگ کے ذریعہ جی پی آر ایس نیٹورک ٹرانسمیشن کے توسط سے صورت حال کی تازہ کاری کے لئے ہر کھیپ پر بارکوڈنگ۔
  • پارسل بکنگ سے لے کر چڑھانے، اتارنے اور پہنچانے تک ہر مرحلہ میں صارفین (بھیجنے والے اور حاصل کرنے والے) کو بکنگ کے وقت دیے گئے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایس ایم ایس۔
  • پارسل ویب سائٹ www.parcel.indianrail.gov.in کے توسط سے پیکیج کی ٹریکنگ، اینڈرائیڈ پلیٹ فارم پر موبائل اپلی کیشن پارسل ٹریفک سے نمٹنے کے لئے غیر پی ایم ایس اسٹیشنوں سے لوڈنگ / اَنلوڈنگ اور ریوینیو ڈیٹا بھیجنے کی سہولت کے لئے اینڈرائیڈ پر مبنی نیا اپلی کیشن۔
  • رجسٹرڈ اخباروں اور رسالوں کے لئے مینی فیسٹ کی آن لائن تیاری کی خاطر فریٹ سسٹم لیجر اکاؤنٹنگ (ایف ایس ایل اے) ماڈیول۔
  • آن لائن مینی فیسٹ کی تیاری اور لیز ہولڈرس کے رجسٹریشن کے لئے طویل مدتی / قلیل مدتی لیز ماڈیول۔
  • بکنگ کے وقت جی ایس ٹی این پورٹل کے ذریعہ بھیجنے والے کے آن لائن جی ایس ٹی این کی توثیق۔

ریلوے بورڈ کی ہدایات کے مطابق، پارسل بندوبست نظام کی مستقبل میں جدید کاری / بہتری کے لئے میسرز کیو سی آئی کو نظام کے مطالعہ اور صارفین کے فیڈبیک اور اس شعبہ کے نئے رجحانات کی بنیاد پر آگے دیگر مشورے دینے کے لئے جوڑا گیا ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2527



(Release ID: 1704756) Visitor Counter : 120