بھارتی چناؤ کمیشن

نندی گرام واقعہ پر بھارت کے انتخابی کمیشن (ای سی آئی) کی میٹنگ کے فیصلے

Posted On: 14 MAR 2021 5:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  14ارچ 2021 ۔ بھارت کے انتخابی کمیشن کی آج نندی گرام حادثہ، جس میں 10 مارچ 2021 کو وزیر اعلیٰ محترمہ ممتا بنرجی زخمی ہوگئی تھیں، پر مغربی بنگال حکومت کے چیف سکریٹری کے ذریعہ پیش کردہ رپورٹ اور اسپیشل جنرل آبزرور جناب اجے نائک اور اسپیشل پولیس آبزرور جناب وویک دوبے کے ذریعے پیش کردہ مشترکہ رپورٹ پر تبادلہ خیال کے لئے میٹنگ ہوئی۔

چیف سکریٹری کی رپورٹ اور مشرقی میدنی پور کے ڈی ایم، ایس پی اور 210 نندی گرام اسمبلی حلقہ کے ریٹرننگ افسر کی رپورٹ کے ضمیمہ جات پر مبنی خصوصی مشاہدین اور حقائق و واقعات کی صورت حال سے متعلق دیگر اِن پٹ پر مشتمل دستاویزات کے بغور مطالعہ کے بعد کمیشن نے درج ذیل فیصلہ کیا:

  1. ڈائریکٹر سکیورٹی جناب وویک سہائے آئی پی ایس کو ڈائریکٹر سکیورٹی کے عہدہ سے ہٹادیا جائے گا اور انھیں فوراً معطل کردیا جائے۔ زیڈ پلس پروٹیکٹی کی سکیورٹی کے لئے ڈائریکٹر سکیورٹی کے طور پر اپنے بنیادی فرض کی ادائیگی میں پوری طرح ناکام رہنے پر ایک ہفتہ کے اندر لازمی طور پر ان کے خلاف الزامات طے کئے جانے چاہئیں۔
  2. ڈی جی پی کے مشورے سے چیف سکریٹری موجودہ کارروائی کا تتبع کرتے ہوئے فوراً مناسب ڈائریکٹر سکیورٹی بحال کرنے کے لئے مجاز ہیں۔ تقرری نامہ 15 مارچ 2021 کو زیادہ سے زیادہ 1300 بجے تک کمیشن کو ارسال کیا جائے۔
  3. چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کی ایک کمیٹی آئندہ تین دنوں کے اندر سکیورٹی ڈائریکٹر، جو حادثہ کو روکنے اور زیڈ پلس پروٹیکٹی وی وی آئی پی کی حفاظت کرنے میں اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکام رہے، سے وابستہ دیگر ڈائریکٹر سکیورٹی سے نیچے کے قریب ترین سکیورٹی اہلکاروں کی نشان دہی کرے گی اور 17 مارچ 2021 کو 1700 بجے تک کمیشن کو اطلاع دے گی۔
  4. محترمہ اسمیتا پانڈے آئی اے ایس: 2005 کی فوراً جناب ویبھو گوئل آئی اے ایس، جنھیں غیرانتخابی عہدے پر ٹرانسفر کیا جائے گا، کی جگہ پر مشرقی میدنی پور کے ڈی ایم اور ڈی ای او کے طور پر تعیناتی کی جائے۔
  5. مشرقی میدنی پور کے ایس پی جناب پروین پرکاش، آئی پی ایس کو بھی فوراً معطل کردیا جائے گا اور ان کے خلاف بندوبست کی بڑی ناکامی کے لئے الزامات طے کئے جائیں گے۔
  6. جناب سنیل کمار یادو، آئی پی ایس: 2009 کی جناب پروین پرکاش، آئی پی ایس کی جگہ پر فوراً مشرقی میدنی پور کے ایس پی کے طور پر تعیناتی کی جائے۔
  7. چیف سکریٹری یہ یقینی بنائیں گے کہ نندی گرام پی ایس کیس نمبر 97/21 مورخہ 11 مارچ 2021 کی جانچ مکمل کی جائے اور آئندہ 15 دنوں کے اندر قانون کے مطابق بعد کی کارروائی کی جائے۔ اس سلسلے میں 31 مارچ 2021 تک کمیشن کو رپورٹ بھیجی جائے گی۔

کمیشن نے یہ بھی ہدایت دی کہ بڑی بھیڑ کے ساتھ ممکنہ قربت کے سبب اضافی اہمیت کے حامل ہوجانے کے سبب انتخابات کی مدت کے دوران اسٹار کمپینروں کی سکیورٹی اور زیادہ حساس ہوجاتی ہے اور ایسے کسی واقعہ کا ریاست بھر میں نظم و نسق کی صورت حال پر حساس اثر پڑتا ہے، پیشگی طور پر تفصیلی پروگرام سمیت قائم شدہ ایس او پی، ریلی یا روڈ شو منعقد کرنے کے لئے ضروری اجازت، تعیناتی، بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال، پروٹیکٹی کی سکیورٹی کٹیگری کے مطابق اگر ضروری ہو، پہلے سے مقررہ روٹوں پر تعیناتی، موٹر گاڑی ایکٹ کے التزامات وغیرہ پر عمل درآمد پوری ذمے داری کے ساتھ کی جانی چاہئے۔ منظورشدہ پروگرام میں کسی بھی تبدیلی کی اجازت صرف ضروری منظوری کے بعد دی جانی چاہئے۔

مذکورہ بالا کے سلسلے میں کمیشن نے ویسی سبھی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں، جہاں انتخابات ہونے ہیں، کے چیف ایگزیکٹیو افسروں کو الگ سے ہدایت جاری کرنے کا بھی فیصلہ لیا تاکہ موجودہ ضابطوں / رہنما ہدایات / ایس او پی کے مطابق سکیورٹی کے زمرے اور مقامی خطرے کے جائزے کے مطابق اسٹار کمپینروں کی سکیورٹی سے متعلق انتظامات پر سختی سے عمل درآمد کے لئے اسے سبھی سیاسی پارٹیوں / امیدواروں کے علم میں لایا جاسکے۔

اس کے علاوہ بھارت کے انتخابی کمیشن نے پنجاب کے سابق جی ڈی پی، انٹلیجنس جناب انل کمار شرما (پنجاب کیڈر کے 1984 بیچ کے سبکدوش آئی پی ایس) کو مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات کے لئے خصوصی پولیس مشاہد کے طور پر تعینات کیا ہے۔ خصوصی پولیس مشاہد کے طور پر جناب اے کے شرما، جناب وویک دوبے، جو مغربی بنگال میں الیکشن کے انعقاد کے مشاہد ہیں، کے علاوہ دوسرے خصوصی  پولیس مشاہد ہوں گے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2526

 



(Release ID: 1704754) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Telugu