وزارت دفاع

آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت بھارتی فوج کے لئے موبائل انٹیگریٹیڈ نیٹ ورک ٹرمینل (منٹ)

Posted On: 12 MAR 2021 5:44PM by PIB Delhi

مضبوط مواصلاتی حمایت فوج کی لڑائی کی صلاحیت میں مدد دینے والا ہمیشہ سے ہی ایک اہم حصہ  رہی ہے۔ ٹیکنالوجیوں میں مواصلاتی ترقیوں نے ایسے حل پیش کیے ہیں جنھوں نے فوج کو اپنی کارروائیوں کی ضرورتوں کے لیے ایک اہم معاون کار  کی حیثیت دی ہے۔

  1. اس مقصد کے لیے بھارتی فوج  ڈی اے پی 2020 کے میکII زمرے کے تحت ایک موبائل انٹی گریٹیڈ نیٹ ورک ٹرمنل (ایم آئی این ٹی) نظام  حاصل کرنے  کے عمل سے دوچار ہے۔ یہ نظام ایک ہلکا اٹھائے جانے کے قابل جدید مربوط مواصلاتی حل کی حیثیت رکھتا ہے جسے مصنوعی سیارے کی مدد حاصل ہوگی اور آواز، ویڈیو اور ڈاٹا کی مددکے لیے تار کے بغیر سسٹم چلایا جاسکے گا۔ بھارتی صنعت کی طرف سے پیش کی گئی تجویز کے جواب میں کل 11 فرموں کو 12 مارچ 2021 کو اس طرح کے پرٹوٹائپ کو ترقی دینے کے لیے پروجیکٹ سینکشن آرڈر جاری کئے گئے ہیں۔ ڈی اے پی 2020 کے  بی (انڈین- آئی ڈی ڈی ا یم) کے ضابطوں کے مطابق پروٹوٹائپ کو کامیابی سے ترقی دینے پر کسی ایک فرم کو کنٹریکٹ دیا جائے گا۔

  2. ایم آئی این ٹی سسٹم کی ترقی سے فوج کی کارروائی کرنے کی مواصلاتی صلاحیت میں اضافہ ہوگا جو دفاعی  تیاری کے سلسلے میں ’’آتم نربھر بھارت‘‘ کے خود کفالت کے وژن کے مطابق ہوگا۔

*****

 

ش ح ۔اج۔را

U.No.2459



(Release ID: 1704514) Visitor Counter : 206


Read this release in: English , Hindi , Bengali