پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
گھریلو تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے اقدامات
Posted On:
10 MAR 2021 2:23PM by PIB Delhi
گھریلو تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانے کے لیے کیے جانے والے مختلف طویل مدتی اور قلیل مدتی پالیسی اقدامات ذیل میں دیے گئے ہیں:-
1۔ طویل مدتی اقدامات
i۔ ہائیڈرو کاربین کی دریافتوں کی ابتدائی رقم سازی کے لیے پروڈکشن شیئرنگ کنٹریکٹ (پی ایس سی) کے تحت نرمی، توسیع اور وضاحت کی پالیسی، 2014۔
ii۔ دریافت کی اسمال فیلڈ پالیسی، 2015۔
iii۔ ہائیڈرو کاربن کی کھوج اور لائسنسنگ کی پالیسی، 2016۔
iv۔ پروڈکشن شیئرنگ کنٹریکٹ، 2016 اور 2017 میں توسیع کی پالیسی۔
v۔ کول بیڈمیتھین کی ابتدائی رقم سازی کی پالیسی 2017۔
vi۔ قومی ڈیٹا گودام کا قیام، 2017۔
vii۔ سیڈیمنٹریبیسن میں غیر تشخیص شدہ علاقوں کی تشخیص 2017۔
viii۔ ہائیڈرو کاربن وسائل کا از سر نو جائزہ 2017۔
ix۔ پری- این ای ایل پی اور این ای ایل پی بلاکس میں پروڈکشن شیئرنگ معاہدوں کے کام کو ہموار کرنے کے لیے پالیسی فریم ورک، 2018۔
x۔ تیل اور گیس کے لیے بہتر بازیابی کے طریقوں کو فروغ دینے اور ترغیب دینے کی پالیسی، 2018۔
xi۔ موجودہ پروڈکشن شیئرنگ کنٹریکٹ، کول بیڈمیتھینکنٹریکٹ اور نامزد فیلڈ کے تحت غیر روایتی ہائیڈرو کاربن کی تلاش اور استفادہ کے لیے پالیسی فریم ورک، 2018۔
xii۔ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) اور اس کی ذیلی کمپنیوں کو تفویض کردہ کول مائننگلیز کے تحت کول بیڈمیتھین (سی بی ایم) کی تلاش اور استفادہ کے لیے پالیسی فریم ورک، 2018۔
xiii۔ تیل اور گیس کی گھریلو دریافت اور پیداوار کو بڑھانے کے لیے ہائیڈرو کاربن کی کھوج اور لائسنسنگ کی پالیسی میں اصلاحات 2019۔
2۔ قلیل مدتی اقدامات
i۔ موجودہ دریافتوں کی ابتدائی رقم سازی۔
ii۔ آئی او آر اور ای او آر تکنیکوں کے نفاذ کے ذریعہ ریکوری فیکٹری کو بہتر بنانا۔
iii۔ سوکھے کنوؤں کی بحالی
iv۔ کنوؤں کی انفلڈرلنگ۔
v۔ سہولیات اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی تجدید۔
vi۔ سروس کنٹریکٹ اور آؤٹ سورسنگ کے ذریعہ ساحل سمندر میں چھوٹی اور معمولی دریافتوں کی رقم سازی۔
vii۔ موجودہ پختہ فیلڈ کی بحالی اور نئے/حاشیائی فیلڈ کی ترقی۔
viii۔ منتخب فیلڈ میں مناسب تکنیک کا تعارف۔
گذشتہ چار سالوں میں گھریلو خام تیل کی پیداوار ذیل میں دی گئی ہے:
سال
|
2016-17
|
2017-18
|
2018-19
|
2019-20
|
کچے تیل کی پیداوار (ایم ایم ٹی میں)
|
36.01
|
35.68
|
34.20
|
32.17
|
گھریلو خام تیل کی پیداوار میں کمی قدرتی گراوٹ اور پختہ فیلڈ میں پانی کے اضافے، مغربی ساحل سمندر میں کچھ منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر، کنوؤں، پلیٹ فارموں اور پائپ لائنوں کو غیر منصوبہ بند طریقے سے شٹ ڈاؤن کر دینے اور آسام کے علاقے میں بند اور ناکہ بندی کی وجہ سے ہے۔
پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر شری دھرمنیدر پردھان نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
**************
ش ح۔ف ش ع-م ف
U: 2382
(Release ID: 1704265)
Visitor Counter : 109