وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او کے ذریعہ ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ
Posted On:
10 MAR 2021 3:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 10 مارچ 2021، رکشا راجیہ منتری جناب شری پد نائک نے آج لوک سبھا میں شریمتی ریتا بہوگنا جوشی کے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں ڈی آر ڈی او نے 28 کامیاب تجربے کئے ہیں۔ ڈی آر ڈی او کے ذریعہ مسلح دستوں کے سپرد کئے گئے اہم ویپن اور دیگر سسٹمز میں استر بیونڈ ویژول رینج میزائل سسٹم 10 ایم شارٹ اسپین بریجنگ سسٹم، ہیوی ویٹ ٹورپیڈو (ایچ ڈبلیو ٹی) وروناستر، بارڈر سرویلانس سسٹم (بی او ایس ایس) اور ارجن ایم کے 1۔ اے شامل ہے۔ ڈی آر ڈی او کے ذریعہ تیار کئے گئے سسٹمز کے لئے ڈیولپمنٹ کم پروڈکشن پارٹنر (ڈی سی پی پی) پالیسی ڈیولپمنٹ کا سلسلہ شروع کرنے سے لیکر صنعتوں کی شمولیت کو یقینی بناتی ہے۔اس طرح ڈیولپمنٹ کے پورے مرحلے میں صنعتیں تعاون کریں گے۔
ڈی آر ڈی او ایک ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کی تنظیم ہے۔ ڈی آر ڈی او کے ذریعہ ڈیزائن اور تیار کئے گئے تمام سسٹمز کی مینوفیکچرنگ بھارتی صنعتوں کے ذریعہ کی جاتی ہے جن میں سرکاری اور نجی شعبے دونوں کی کمپنیاں شامل ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران ایسے تعاون سے تیار کئے گئے سسٹمز میں ایڈوانسڈ ٹوویڈ آرٹیلری گن سسٹم (اے ٹی اے جی ایس ) ایکسٹینڈنگ رینج پناکا سسٹم اور گائیڈڈ پناکا راکٹ سسٹم، 10 ایم شارٹ اسپین بریجنگ سسٹم، ہیوی ویٹ ٹورپیڈو (ایچ ڈبلیو ٹی) وروناستر، بارڈر سرویلانس سسٹم (بی او ایس ایس) اور ارجن ایم کے 1۔ اے وغیرہ شامل ہیں۔
ڈی آر ڈی او کئی غیر ملکی کمپنیوں سے بھی تعاون حاصل کرتی ہے۔ ڈی آر ڈی او درج ذیل جی ٹی جی فورموں کی مشترکہ صدارت کرتی ہے۔
انڈیا ۔ یو ایس اے جوائنٹ ٹکنالوجی گروپ
انڈو ۔ اسرائیل منیجمنٹ کونسل
انڈیا۔ روس آر اینڈ ڈی سب گروپ
انڈیا۔ سنگا پور ڈیفنس ٹکنالوجی اسٹیئرنگ کمیٹی
انڈیا۔ یو کے اسٹیئرنگ کمیٹی
انڈیا ۔ کوریا اسٹیئرنگ کمیٹی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-2370
(Release ID: 1704015)
Visitor Counter : 179