محنت اور روزگار کی وزارت

غیر منظم شعبے کو مالی اعانت

Posted On: 10 MAR 2021 2:24PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 10 مارچ 2021: کورونا وائرس نبرد آزمائی میں غریبوں کی مدد کے لئے حکومت نے 26 مارچ  2020 کو 1.70 لاکھ کروڑ روپے کے ’پردھان منتری غریب کلیان یوجنا‘ امدادی پیکیج کا اعلان کیا تھا۔ حکومت نے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا (پی ایم جی کے وائی) کے تحت بھی کئی اقدامات کئے ہیں۔ ان میں سے کچھ حسب ذیل ہیں:

  • پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا (پی ایم جی کے وائی) کے تحت  تین مہینوں کے لئے ہر ماہ میں 5 کلو گرام گندم یا چاول اور ایک کلو ترجیحی دالیں مفت،پی ایم جی کے اے وائی اسکیم نومبر 2020 کے آخر تک بڑھا دی گئی تھی۔
  • جن دھن اکاؤنٹ رکھنے والی خواتین کو  تین ماہ کے لئے ہر ماہ  500 روپے کی امدادی رقم۔
  • منریگا اجرت 182 روپے سے بڑھا کر 202 روپے روزانہ۔ اس سے  13.62 کروڑ خاندانوں کو فائدہ پہنچا۔
  • ایک ہزار روپے کی امدادی رقم سے تین کروڑ غریب بزرگ شہریوں ، غریب بیوہ خواتین اور غریب معذورین کو فیض پہنچایا گیا۔

آتم نربھر بھارت مالی پیکیج کے ایک حصے کے طور پر حکومت ستائیس لاکھ کروڑ روپے سے زائد کی متحرک مالی مدد فراہم کررہی ہے۔ آتم نربھر بھارت پیکیج  ملک کو خود انحصار بنانے اور تمل ناڈو سمیت تمام شعبوں اور خطوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے مختلف طویل مدتیاسکیموں / پروگراموں / پالیسیوں پر مشتمل ہے۔

 

آتم نربھربھارت روزگار یوجنا (اے بی آر وائی) اسکیم عالمی وبا کوویڈ 19 کے دوران سماجی تحفظ کے فوائد اور ضائع ملازمتوں  کی بحالی کے ساتھ ساتھ  نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی حوصلہ افزائی کے لئے شروع کیا گیا ہے۔ ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے ذریعے نافذ کی جانے والی اس اسکیم سے ایم ایس ایم ای سمیت مختلف شعبوں / صنعتوں کے آجروں کے مالی بوجھ کو کم کیا جاتا ہے اور انہیں مزید کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ اے بی آر وائی کے تحت حکومت ہند دو سال کی مدت کے لئے قرض دے رہی ہے۔ اس کا تعلق ملازمین کے حصہ (اجرت کا 12 فیصد) اور آجر ین کے حصہ (جو اجرت کا 12 فیصد) ہے  یا صرف ملازمین کے حصہ سے۔ اس کا انحصارملازمت کے لحاظ سے ای پی ایف او رجسٹرڈ اداروں کی طاقت پر ہے۔

پی ایم ۔ سوانیدھی اسکیم نے اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرنے کے لئے خوانچہ فروشوں کو ایک سال کی مدت کے لئے 10,000 روپے تک کے کولیٹرل فری ورکنگ کیپیٹل لون کی سہولت فراہم کی ہے۔

مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ تعمیراتی کارکنوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر فنڈ کا استعمال کریں۔

حکومت نے منریگاکے تحت  300 کروڑ افرادی ایام پیدا کرنے لئے اضافی 40,000 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ اس طرح نقل مکانی کر کے اپنے گھروں کو لوٹنے والے مزدوروں سمیت سب کیلئے زیادہ سے زیادہ کام کی ضرورت سے رجوع کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں آر بی آئی اور حکومت ہند نے منڈی معیشت کو برقرار رکھنے اور روزگار کی سطح کو بلند کرنے کے لئے معیشت میں لیکویڈیٹی انفیوز کرنے کے اقدامات متعارف کرائے ہیں۔

یہ معلومات محنت اور روزگار کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

****

U.No. 2378

م ن۔ ر ف ۔س ا

 


(Release ID: 1704013) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Marathi , Bengali , Punjabi