صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

راجستھان میں ویکسین خوراکوں کی کوئی کمی نہیں ہے


مرکز تمام ریاستوں/ یو ٹی میں ویکسین کی فراہمی کی قریب سے نگرانی کر رہا ہے

Posted On: 09 MAR 2021 1:32PM by PIB Delhi

 

حال میں کچھ ایسی خبریں موصول ہوئی ہیں جن سے راجستھان میں کووڈ 19 ویکسین کی خوراکوں میں کمی ہونے کا پتہ چلتا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ اس وقت ریاست میں کووڈ 19 ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے۔ راجستھان کو 37.61 لاکھ خوراکیں فراہم کی گئی ہیں اور کل رات تک صرف 24.28 لاکھ خوراکیں استعمال کی گئی ہیں۔

مرکزی حکومت باقاعدہ طور پر تمام ریاستوں اور یو ٹی میں ویکسین کی فراہمی کی دستیابی پر نظر رکھے ہوئے ہے، اور ان کی ضرورت اور کھپت کے پیٹرن کے مطابق خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔

                                               **************

 

 

 

ش ح۔ف ش ع-م ف

 

U: 2328


(Release ID: 1703674) Visitor Counter : 226