نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

خاتون کھلاڑیوں کی بین الاقوامی مقابلوں میں شاندارکارکردگی دیکھ کرخوشی ہوتی ہے :کھیل کود کے مرکزی وزیرجناب کرن رجیجو


فٹ انڈیا موؤمنٹ نے این وائی کے ایس کے اشتراک سے کُل خواتین کا ایک فٹ انڈیا واکاتھن کا انعقاد کیا

Posted On: 08 MAR 2021 8:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،08؍مارچ:خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر فٹ انڈیا موؤمنٹ نے نہرویووا کیندرسنگٹھن ( این وائی کے ایس ) کے اشتراک سے دلی کے جواہرلال نہراسٹیڈیم میں ایک آل وومین فٹ انڈیا واکاتھن کا اہتمام کیا۔

نوجوانوں کے اموراورکھیل کو دکے مرکزی وزیرجناب کرن رجیجونے دوکلومیٹرطویل اس واکاتھن کا جھنڈی دکھاکرآغاز کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ انھیں بین الاقوامی تقاریب میں بھارتی خاتون کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی دیکھ  کربہت خوشی ہوتی ہے ۔

‘‘اولمپکس میں اوردیگر بین الاقوامی تقاریب میں ہمارے بھارت کی خواتین کھلاڑی بہت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں ۔ ہم سبھی کو ایک مساوی پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں لیکن مجھے اس وقت زیادہ خوشی ہوتی ہے جب ہماری خاتون کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں اوریہ ہمارا خواب ہے کہ ہم ملک کی بیٹیوں کو بین الاقوامی سطحوں پربھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھیں ۔

اس واکاتھن کی نوجوانوں کے امورکی سکریٹری محترمہ اوشا شرمااور فٹ انڈیا مشن کی ڈائرکٹرمحترمہ ایکتاوشنوئی نے قیادت کی ۔ اسی طرح کے واکاتھن کا پورے بھارت کے ایک ہزارمقامات پرانعقاد کیاجارہاہے ۔

دلی میں اس تقریب میں نہرویووا کیندرسنگٹھن ( این وائی کےایس ) کے 500سے زیادہ رضاکاروں نے حصہ لیا۔ اس میں نیتا جی سبھاش چندربوس کے   125ویں یوم پیدائش کا بھی جشن منایاگیا۔

****************

)09.03.2021 (ش ح ۔ع م۔ع آ

U-2297


(Release ID: 1703440) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi , Punjabi