وزارت دفاع

کووڈ۔ 19 سے متاثر ہونے والے دفاعی فوج کے اہلکار

Posted On: 08 MAR 2021 4:32PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  8   مارچ 2021،   رکشا راجیہ منتری جناب شری پد نائک نے آج راجیہ سبھا میں جناب سنجے سنگھ کے ایک سوال کے ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مسلح دستوں میں  کووڈ۔ 19 کے پازیٹیو معاملوں کی تفصیل درج ذیل ہے:

 

 

پازیٹیو معاملات کی تعداد

 شرح اموات

فوج

32690

0.24%

بحریہ

3604

0.05%

فضائیہ

6554

0.39%

 

 

موجودہ قوانین کے مطابق  مسلح دستوں کے اہلکاروں کو   ان کی فوج کی نوکری کے دوران  متعدی امراض سے موت واقع ہونے کی صورت میں  کوئی خصوصی معاوضہ نہیں دیا جاتا۔ لیکن فوج کی نوکری کے دوران ایسی موت کی صورت میں  سبکدوشی کے فائدے دیئے جاتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

(08-03-2021)

U-2271

                          

 


(Release ID: 1703336) Visitor Counter : 81