زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

باغبانی فصلوں کے رقبے اور پیداوار کا 20۔2019 کا حتمی تخمینہ اور 21۔2020 کا پہلے پیشگی تخمینے جاری کئے گئے

Posted On: 08 MAR 2021 4:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  8   مارچ 2021،   زراعت، کو آپریشن  اور کسانوں کی بہبود کے محکمے نے مختلف باغبانی فصلوں کے رقبے اور پیداوار کا  20۔2019 کا حتمی  تخمینہ  اور 21۔2020 کے پہلے پیشگی  تخمینے  جاری کئے ہیں۔ یہ تخمینے ریاستوں اور دیگر  سورس ایجنسیوں سے حاصل شدہ  معلومات کی بنیاد پر  جاری کئے گئے ہیں۔

 

(رقبہ ملین ہیکٹیئر میں، پیداوار ملین ٹن میں)

مجموعی باغبانی

2018-19

2019-20
(تیسرا پیشگی تخمینہ)

2019-20
(حتمی تخمینہ)

2020-21
(پہلا  پیشگی تخمینہ)

رقبہ

25.74

26.22

26.46

27.17

پیداوار

311.05

319.57

320.77

326.58

 

 

 

 

 

 

 

 

20۔2019 (حتمی تخمینے ) کی جھلکیاں

  • مجموعی باغبانی پیداوار  20۔2019 میں  تخمینے کے مطابق  19۔2018 سے 3.12 فیصد زیادہ ہے۔
  • پھلوں، سبزیوں، پھولوں اور  مسالوں  کی پیداوار میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ  پلانٹیشن، کروپ اور خوبشودار اور ادویاتی پودوں  کی پیداوار میں 19۔2018 کے مقابلے میں کمی درج کی گئی ہے۔
  • پھلوں کی پیداوار تخمینے کے مطابق 102.03 ملین ٹن رہی ہے جبکہ 19۔2018 میں  97.97 ملین ٹن تھی۔
  • سبزیوں کی پیداوار تخمینے کے مطابق 188.91ملین ٹن رہی ہے جبکہ 19۔2018 میں  183.17 ملین ٹن تھی۔
  • پیاز کی پیداوار تخمینے کے مطابق 26.09ملین ٹن رہی ہے جبکہ 19۔2018 میں22.82 ملین ٹن تھی۔
  • آلو  کی پیداوار تخمینے کے مطابق 48.56ملین ٹن رہی ہے جبکہ یہ 19۔2018 میں 501.90 ملین ٹن تھی۔

21۔2020 (پہلے پیشگی حتمی تخمینے ) کی جھلکیاں

  • مجموعی باغبانی پیداوار  21۔2020 میں  تخمینے کے مطابق 326.58 ملین ٹن رہی جوکہ  20۔2019 کے مقابلے میں تقریباً 5.81 ملین ٹن زیادہ ہے۔ (1.81 فیصد کا اضافہ)
  • پھلوں، سبزیوں، پھولوں اور خوبشودار اور ادویاتی پودوں اور پلانٹیشن فصلوں  کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے جبکہ مسالوں  کی پھولوں کی  پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے کمی آئی ہے۔
  • پھلوں کی پیداوار تخمینے کے مطابق 103.23 ملین ٹن رہی ہے جبکہ 20۔2019 میں  102.03  ملین ٹن تھی۔
  • سبزیوں کی پیداوار تخمینے کے مطابق 193.61ملین ٹن رہی ہے جبکہ  20۔2019 میں  یہ 188.91  ملین ٹن تھی۔
  • پیاز کی پیداوار تخمینے کے مطابق 26.29ملین ٹن رہی ہے جبکہ  20۔2019 میں یہ 26.09  ملین ٹن تھی۔
  • آلو  کی پیداوار تخمینے کے مطابق 53.11ملین ٹن رہی ہے جبکہ یہ  20۔2019 میں 48.56ملین ٹن تھی۔

Click here for detailed data

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

(08-03-2021)

U-2270

                          

 



(Release ID: 1703335) Visitor Counter : 219


Read this release in: Punjabi , English , Hindi