قبائیلی امور کی وزارت

  ٹرائفیڈ  کے زریعہ جاری اقدامات   کے زریعہ قبائلی خواتین کو با اختیار بنانا

Posted On: 07 MAR 2021 7:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،8مارچ 2021:  ٹرائفیڈ ،   قبائلی  آبادی قومی دھارے سے ہم اہنگ  کرنے کے اپنے مشن میں جو اقدامات انجام دے رہا ہے  ان کے تحت ایک ایک خاص توجہ خواتین کو با اختیار بنانے اور ان کو تربیت دینے پر ہے۔ قبائلی خواتین کی زندگی اور معاش کو بہتر بنانے کے لئے تیار کردہ مختلف  اقدامات میں، ون دھن یوجنا ان میں سے  ایک ہے جو اپنے اثرات کی وجہ سے کھڑی ہے ۔

ون دھن یوجنا  ترقیاتی مراکز / قبائلی اسٹارٹ اپس  ، کم از کم  امدادی قیمت ( ایم ایس پی ) اور ایم ایف پی  کے لئے ویلیو چین کی ترقی کے زریعہ چھوٹی جنگل پیداوار کی مارکیٹنگ  ( ایم ایس پی ) کا ایک جز ہے  جو اس اسکیم کی ایک علامت  / اشارہ بن کر سامنے آیا ہے  اور اس نے قبائلی ماحولیاتی نظام کو  بدلا ہے اور اس سے پہلے کبھی اتنا متاثر نہیں کیا ہے ۔ ون دھن یوجنا، ایم ایس پی  کو مزید خوبصورتی سے پورا کرتی ہے کیونکہ  یہ جنگل میں رہنے والوں اور جمع کرنے والوں ( گید رر س) اورقبائلی گھر یلو کار ریگروں کے لئے  روزگار پیدا کرانے کا ذریعہ بن کر  ابھرا ہے ۔ پروگرام کی خوبصورتی یہ ہے  کہ یہ ایم ایف پی میں ویلیوچین کی ترقی  کو یقینی بناتا ہے ۔ اس کے علاوہ قبائلی  جمع کرنے والوں کی تربیت، بنیادی ڈھانچے  کی مدد، قرض تک  بروقت  رسائی کے ساتھ ساتھ ایم ایف پی میں ویلیوچین کی ترقی کو یقینی بناتی ہے۔

اس کے علاوہ ان ویلیووایڈڈ مصنوعات کی فروخت سے حاصل شدہ آمدنی براہ راست قبائلیوں  کو ملتی ہے ۔ ویلیوایڈڈ   مصنوعات کو بڑے پیمانے پر پیکجنگ اور مارکیٹنگ  سے بھی فائدہ حاصل ہوتا ہے، جیسے یہ قبائلی صنعتیں  مہیا  کراتی ہیں ۔ ملک بھر میں 1700 سے زیادہ قبائلی  کاروبار یا صنعتیں قائم کی جا چکی ہیں ، جو اس کے تحت تقریبا 5.26 لاکھ قبائلی جمع کرنے والوں ( گیدر رس ) کو روزگار مہیا  کراتی ہے ۔ جو بات اس اسکیم  کو سب سے اہم بناتی   ہے ، وہ یہ ہے کہ ان مستفیدین  قبائلی جمع کرنے والوں میں سب سے زیادہ خواتین ہیں ۔

image001L6KH.jpg

image003QHYO.jpg image002RMIZ.jpg

چیمپئن  ریاست منی پور ایک مثال  ہے، جہاں یہ اسٹارٹ  اپس بڑی تعداد میں ہیں ، جہاں 77 ون دھن ترقی مراکز کے توسط سے 25000 سے زیادہ جمع  کرنے والوں میں زیادہ تر خواتین ، مستفیدین  ہوتی ہیں ۔ ایک ریاست گیر نظر  یہ اپنا تے ہوئے ، پہلے حمایتی پروگراموں اور گروپ ورکشاپس کو ان خواتین جمع کرنے والوں کو آگے لانے اور حساس  بنانے کے لئے منعقد کی گئی تھی اس کے بعد، قبائلی جمع کرنے والوں   کو متعلقہ  ون دھن مراکز میں تربیت دی گئی  کہ کیسے ایم ایف پی میں ویلیو ایڈیشن کیا جا سکتا ہے۔ اکھرول وی ڈی  وی کے معاملے میں ، خواتین جمع کرنے والوں کو  آنولے کارس ، جمع کی گئی کروندے کی کینڈی  اور جیم بنانے اور اس کے ساتھ ساتھ خوراک خوردنی  اشیا کے تحفظ اور   صفائی کے لئے ضروری  معیار  ات کی تعمیل کے بارے میں تربیت دی گئی ہے ۔ آلات اور دیگر ضروری   آلات   بھی فراہم کیے گئے ہیں اور ویلیو ایڈیشن کی شروعات  پورے جوش  وخروش  کے ساتھ ہو چکی ہے۔

ستمبر 2019 سے ، منی پور  کے ون  دھن مراکز نے 49.1 لاکھ  روپے سے زیادہ قیمت کے برابر ایم ایف پی کی فروخت  درج کی ہے۔ ان قائم کیے گیے 77 مراکز کی جانب سے اعلی خوردنی اشیا کے تحفط اور صاف صفائی معیارات  کو اپنا یا گیا ہے۔ آنولہ جوس، املی آنولہ کینڈی اور بیر کے جیسے پریزروڈ مصنوعات  کی دلکش پیکجنگ اور ان مصنوعات جدید ترین اور اختراعی برانڈ نگ  اور مارکٹنگ بالکل ہی علیحدہ ہے۔ ان مصنوعات کی فروخت کو یقینی بنانے کے لئے اضلاع میں موبائل وین خدمت کا  بھی آغاز کیا گیا ہے   اور  یہاں پر یہ قابل ذکر ہے کہ اس سے مستفیدین  قبائلی جمع کرنے والوں میں سب سے زیدہ خواتین ہیں ۔ قبائلیوں اور خاص طور پر قبائلی  خواتین کی تربیت  اور روزگار میں سدھار لانے کے لئے جاری ٹرائفیڈ کے دوسرے اقدامات  میں  مدھیہ پردیش    کے بڑوانی میں کام جاری ہے، جہاں پر دسمبر 2020  میں باگھ  پرنٹ کی تربیت  کا دوسرا بیچ شروع  ہو چکا ہے۔  مہیشوری اور چندیری  کی روایتی  بنائی کی تربیت  بہت  جلد شروع  ہونے والی ہے۔

image005WUI3.jpg image004MHLE.jpg

image006GQVQ.jpg

بڑوانی  پروجیکٹ  میں ، جو ٹرائفیڈ   کی جانب سے ضلع انتطامیہ  کے ذریعہ نافذ ہے۔ ہندوستان  پیٹرولیم  کی جانب سے اپنے سی ایس آر  کو ٹہ کے تحت  مالی فنڈ حاصل ہے ، 200 سے زیادہ  قبائلی خواتین مستفیدین  کی شناخت  کی گئی ہے۔  ان  مقامی  قبائلی کو باگھ پرنٹ ، مہیشوری اور چندیری  روایتی بنائی کی تربیت دی جائے گی ، تاکہ وہ نئے ہنر کو سیکھیں  اور اپنے روزگار کو بڑھانے کے لئے  ان کا استعمال کریں ۔ ایک سال کی مدّت میں تقریبا  ایک ہزار قبائلی خواتیں کو    باگھ پرنٹ ، چندیری  اور مہیشوری  شیلیوں میں  تربیت  کے لئے  1.88 کروڑ  روپے تقسیم کئے گئے ہیں ۔          image0085II0.jpg     image007OSDQ.jpg

باگھ پرنٹ کے لیے قبائلی مستفدین کا دوسرا بیچ باگھ پریوار کے پدم شری یوسف کھتری کی جانب سے تربیت دی جارہی ہے، جو باگھ پرنٹ کے اہم جانکار ہیں ۔ کھتری کنبہ اس دستکاری روایت کا اولین آغاز کرنے والا ہے اور اسے پیڑھیوں سے سنبھالتا چلا آرہا ہے۔ جناب کھتری سے پہلے ہی دو بیچوں کو باگھ پرنٹ کی تربیت دینے کے لیے درخواست کی گئی تھی۔ چنندہ قبائلی مستفید ہونے والے پہلے بیچ نے فروری ،2020 میں ریہگن گاؤں میں اپنی تربیت شروع کی تھی لیکن ، لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ بیچ میں بند ہو گیا۔ اسے جولائی 2020 میں شروع کیا گیا ۔ مہیشوری اور چندیری شیلیوں کی تربیت کے لیے اہم تربیت کاروں کا انتخاب ہوچکا ہے۔

اس کے علاوہ ، قبائلی کاریگروں کو پورے ملک میں زیادہ سے زیادہ رابطے میں لانے اور ان کے ہنر اور مصنوعات کو بین الاقوامی معیاروں تک لانے کے لیے ٹرائیفیڈ انہیں تربیت دینے کے لیے روما دیوی اور رینا ڈھاکہ جیسے مشہور ڈیزائنرس کے ساتھ بھی معاہدہ کررہا ہے۔

کاریگروں ، جو اہم کاریگروں سے سیکھ کر اپنا ہنر نکھاریں گے ،کے ان گروپوں کے بنائے دستکاری کے فن پاروں اور مصنوعات کو ٹرائیفیڈ خرید لے گا۔ اور انہیں ملک بھر کے اپنے تمام ٹرائبس انڈیا  آؤٹ لیٹس پر رکھے گا اور فروخت کرے گا۔ ان کی ٹرائبس انڈیا کے ای۔مارکیٹ پلیٹ فارم پر فروخت کی جائے گی، جہاں پر کاریگر بھی اپنی مصنوعات کو اپ لوڈ اور ان کی فروخت کر سکتے ہیں۔ مشہور ہندوستانی مکے باز اور سیاستداں میری کام کو ٹرائبس انڈیا سے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر جوڑا گیا ہے اور وہ قبائلی مصنوعات اور اسکیموں کو فروغ دے رہی ہیں۔

یہ ٹرائیفیڈ کی جانب سے شروع کیے گئے مختلف پروگراموں میں سے محض دو مثالیں ہیں، جو قبائلی آبادی ، خاص طور پر قبائلی خواتین کی آمدنی اور روزگار میں سدھار لانے میں لگے ہیں۔ یہ صحیح ہی کہا گیا ہے ۔۔۔ اگر آپ ایک مرد کو تعلیم دیتے ہیں ، تو آپ صرف ایک شخص کو تعلیم دیتے ہیں ، لیکن جب آپ ایک خاتون کو تعلیم دیتے ہیں تو آپ ایک ملک کو تعلیم دیتے ہیں۔ اسی وجہ سے ٹرائفیڈ اپنے مختلف پروگراموں میں قبائلی خواتین کی تعلیم  و تربیت اور با اختیار بنانے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے، تاکہ یہ تمام قبائلی معاشرے تک مدد پہنچانے میں رہنمائی کر سکے۔

بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر ٹیم ٹرائیفیڈ تمام خواتین کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔
 

***************

)ش ح ۔ ش ت۔ر ب)

U-2248


(Release ID: 1703173) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi