وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 9 مارچ کو شریمد بھگود گیتا کے شلوکوں پر 21 دانشوروں کے تبصروں پر مشتمل نسخے جاری کریں گے

Posted On: 07 MAR 2021 7:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 07 مارچ       وزیر اعظم جناب نریندر مودی 9 مارچ 2021 کو شام 5 بجے لوک کلیان مارگ ، نئی دہلی میں شریمد بھاگود  گیتا کے شلوکوں پر 21 دانشوروں کے تبصروں پر مشتمل 11 نسخے  جاری کریں گے۔ اس موقع پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا اور ڈاکٹر کرن سنگھ بھی موجود ہوں گے۔

شریمد بھاگود گیتا: اصل خطاطی میں نایاب متعدد سنسکرت تبصرے

عام طور پریہ رواج رہا ہے کہ شریمد بھاگود گیتا کےمتن کو ایک ہی تفسیر کے ساتھ پیش کیا جائے۔ پہلی بار ، مشہور ہندوستانی دانشوروں  کے بہت اہم تبصروں کوشریمد بھاگود گیتا کی جامع اور تقابلی تعریف حاصل کرنے کے لئے  پیش کیا جارہا ہے۔ دھرمارتھ ٹرسٹ کے ذریعہ شائع شدہ اس مخطوطہ کو شنکر بھاشیا سے لے کر بھاشانواد تک کی غیر معمولی اور لطیف ہندوستانی خطاطی میں لکھا گیا ہے۔ ڈاکٹر کرن سنگھ دھرمارتھ ٹرسٹ ، جموں و کشمیر کے چیئرمین ٹرسٹی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض (

U-2244



(Release ID: 1703054) Visitor Counter : 107