صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکز نے مہاراشٹر اور پنجاب میں کووڈ-19 کی روک تھام اور الگ تھلگ کرنے کے اقدامات میں مدد کے لئے اعلیٰ سطح کی صحت عامہ ٹیمیں روانہ کی ہیں۔ان ریاستوں میں حال ہی میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے
Posted On:
06 MAR 2021 2:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی 6 مارچ 2021: مرکزی حکومت نے مہاراشٹر اور پنجاب کے لئے کثیر جہتی صحت عامہ ٹیمیں روانہ کی ہیں جہاں روزانہ کووڈ کے نئے معاملوں کی تعداد لگاتار بڑھتی جارہی ہے۔ یہ ٹیمیں ریاستی محکمۂ صحت کو کووڈ-19 کی نگرانی، روک تھام اور الگ تھلگ کرنے کے اقدامات میں مدد کریں گی۔
مہاراشٹر کے لئے اعلیٰ سطح کی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر پی ۔ رویندر ن کریں گے جو MOHFW کے آفات کے بندوبست کے سیل میں CMO ہیں۔ پنجاب کے لئے صحت عامہ کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ایس کے سنگھ ہوں گے جو بیماریوں پر قابو کے قومی مرکز (NCDC ) کے ڈائرکٹر ہیں۔
یہ ٹیمیں فوراً ریاستوں کا دورہ کریں گی اور ان ریاستوں میں ان علاقوں میں جائیں گے جہاں بہت زیادہ کووڈ 19 سامنے آئی ہیں۔ یہ ٹیمیں کووڈ معاملوں میں اضافے کی وجوبات کا پتہ لگائیں گی۔ یہ اپنے اخذ کردہ نتائج اور رائے سے چیف سکریٹری / سکریٹری (ہیلتھ) کو آگاہ کریں گی اور ریاستی صحت حکام کو کیا اقدامات کرنے ہیں وہ بتائیں گی۔
مرکزی حکومت کووڈ عالمی وباء سے نمٹنے میں امداد باہمی وفاقیت کی یکساں حکمت عملی کے تحت پوری حکومت اور پورا معاشرہ کے نظریئے کے تحت اس لڑائی کی قیادت کررہی ہے۔ مختلف ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں کے کووڈ بندوبست کی کوششوں کو مستحکم کرنے کے لئے مرکزی حکومت وقتاً فوقتا ًمرکزی ٹیموں کو مختلف ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں کے لئے بھیجتی آئی ہے۔ یہ ٹیمیں ریاستوں اور رمرکزی انتظام والے علاقوں کے مقام سے مل کر ان کو درپیش چیلنجوں کی برموقع جانکاری لیتی ہیں تاکہ ان کی جاری سرگرمیاں جاری رہ سکیں اور اگر کوئی رکاوٹ آرہی ہے تو اسے دور کردیا جائے ۔ مرکزی ٹیموں کی رپورٹ ریاستوں کو بھی دی جاتی ہے تاکہ وہ اس پر آگے کی کارروائی ریاستیں ان ٹیموں کی رپورٹوں کی روشنی میں آگے کیا اقدامات کررہی ہیں اس پر مرکزی وزارت صحت نظر رکھتی ہے۔
****
U.No. 2220
م ن۔ ر ف ۔س ا
(Release ID: 1702969)
Visitor Counter : 200