بھارتی چناؤ کمیشن
انتخابی کمیشن کا بیان
Posted On:
05 MAR 2021 5:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی،05 مارچ، 2021 / میڈیا کے ایک طبقے نے آج 5.3.2021کو مغربی بنگال کے سی ای او کو لکھے گئے ٹی ایم سی کے ممبر پارلیمنٹ کے خط کی خبر دی ہے جس میں ای سی آئی نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے نائب انتخابی کمشنر انچارج کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ لہذا مندرجہ ذیل باتیں آپ کی معلومات میں لائی جاتی ہیں:
- مذکورہ شکایت بظاہر مغربی بنگال کے سی ای او کو دی گئی ہے جنہوں نے اس کی ایک نقل ای سی آئی کے صدر دفتر کو بھیج دی ہے۔ کمیشن واضح طور پر یہ کہنا چاہتا ہے کہ ہمارے سبھی نائب انتخابی کمشنرز اور ای سی آئی کے صدر دفتر میں تعینات دیگر افسران اور / یا جو افسران فیلڈ میں کام کر رہے ہیں وہ بھارتی آئین اور انتخابات کے ضابطے سے متعلق مختلف اصولوں کے مطابق اپنے فرائض کی سختی سے انجام دہی کر رہے ہیں ۔ مذکورہ کیس میں کمیشن کو ڈی ای سی ، جناب سدیپ جین کی دیانت داری اور شفافیت پر پورا بھروسہ ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ انتخابی عمل کے دوران کمیشن کے سینئر افسران کے خلاف کوئی منظم مہم چلائی گئی ہو۔
- مذکورہ بالا خبروں میں ٹی ایم سی کے اس الزام کا ذکر کیا گیا ہے جو دو فیصلوں کے بارے میں لگائے گئے ہیں۔ یہ فیصلے 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران جب جناب جین مغربی بنگال انتخابات کے ، ای سی آئی میں نائب انتخابی کمشنر انچارج تھے۔ لہذا یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ یہ دونوں ہی فیصلے کمیشن نے آزادانہ ، شفاف اور پرامن انتخابات کرانے کے مقصد سے کیے تھے۔ اور ان پر ڈی ای سی ، اعلیٰ انتخابی افسر ، پولیس مرکزی افسر اور دیگر متعلقہ سینئر افسران کی طرف سے عمل درآمد کیا گیا۔
چونکہ یہ معاملہ میڈیا کی طرف سے واٹس ایپ / ایس ایم ایس پیغامات کے بارے میں سوالات کر کے اٹھایا جا رہا ہے۔ اس بیان کی ایک نقل ای سی آئی کی ویب سائٹ (eci.gov.in) پر پوسٹ کی جارہی ہے۔
۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
05.03.2021
U –2196
(Release ID: 1702821)
Visitor Counter : 153