کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت میں  اپریل تا دسمبر 2020 کے دوران 67.54  بلین امریکی ڈالر  ایف ڈی آئی آئی


مالی سال 21۔2020 کے شروع می 9 ماہ  میں ایف ڈی آئی اکوٹی میں  40 فیصد کا اضافہ ہوا (51.47 بلین امریکی ڈالر)

Posted On: 04 MAR 2021 2:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  4   مارچ 2021،   براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)  بھارت کی اقتصادی ترقی کے لئے   اقتصادی ترقی کا اہم محرک اور  غیر قرضہ جاتی مالیات  کا ایک اہم ذریعہ ہے۔حکومت کی یہ کوشش رہی ہے کہ وہ  ایک  سرمایہ کار کے موافق ایف ڈی آئی پالیسی  لائے اور اسے نافذ کرے۔ اس کی منشا  ایف ڈی آئی پالیسی کو  مزید  سرمایہ کار موافق بنانا اور  پالیسی سے متعلق دشواریوں  کو دور کرنا ہے جو  ملک میں  سرمایہ کاری کے آنے میں رکاوٹ بنتی رہی ہیں۔ اس سلسلے میں  گزشتہ ساڑھے چھ  برسوں کے دوران  جو اقدامات کئے گئے  ان کے  نتائج آنے لگے ہیں جو کہ  ملک میں آنے ایف ڈی آئی میں مسلسل اضافے سے  ظاہر ہوتے ہیں۔ ایف ڈی آئی لبرائزیشن  اور اسے آسان بنانے کی راہ پر مسلسل آگے بڑھتے ہوئے حکومت نے  مختلف شعبوں  میں  ایف ڈی آئی اصلاحات کی ہیں۔

ایف ڈی آئی پالیسی اصلاحات، سرمایہ کاری  کی تسہیل اور کاروبار کرنے میں آسانی  کے معاملے میں  حکومت کے ذریعہ کئے گئے اقدامات کے نتیجے میں  ملک میں ایف ڈی آئی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارت کی  غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں  ظاہر ہونے والے درج ذیل رجحانات  عالمی سرمایہ کاروں کے درمیان  اس کے سرمائے کے ایک پسندیدہ مقام  کے درجے کی تائید کرتے ہیں:

  • بھارت میں  اپریل تا دسمبر 2020 کے دوران 67.54  بلین امریکی ڈالر  ایف ڈی آئی آئی۔ کسی مالیاتی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں  اب تک کی یہ سب سے زیادہ ایف ڈی آئی ہے اور  20۔2019 کے ابتدائی 9 ماہ کے مقابلے میں  (55.14 بلین امریکی ڈالر)  یہ 22 فیصد زیادہ ہے۔
  • مالی سال 21۔2020 کے ابتدائی 9 ماہ  (51.47 بلین امریکی ڈالر) میں ایف ڈی آئی اکوٹی کی آمد میں ایک سال پہلے کی مدت  (36.77 بلین امریکی ڈالر) کے مقابلے میں  40 فیصد زیادہ ہے۔
  • 21۔2020 کی تیسری سہ ماہی  (26.16 بلین امریکی ڈالر)  میں  ایف ڈی آئی آمد میں  20۔2019 کی تیسر سہ ماہی  (19.09 بلین امریکی ڈالر) کے مقابلے میں  37 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
  • ماہ دسمبر 2020  میں ایف ڈی آئی کی آمد (9.22 بلین امریکی ڈالر) میں  دسمبر 2019 (7.46 بلین امریکی ڈالر) کے مقابلے میں  24 فیصد کا مثبت اضافہ ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

 

U-2161

                          



(Release ID: 1702559) Visitor Counter : 174